قومی خزانے کی ایک ایک پائی کا تحفظ کیا جائے گا ، ملک وقوم کے ایک روپیہ بھی ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا: صوبائی وزیر انر جی محمد اختر ملک

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ)عوام حقیقی تبدیلی کے آثار سے جلد مستفید ہوں گے ، قومی خزانے کی ایک ایک پائی کا تحفظ کیا جائے گا ، ملک وقوم کے ایک روپیہ بھی ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا ، پی ٹی آئی حکومت کا محور صرف اور صرف عوامی خدمت اور ملکی ترقی و استحکام ہے ، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انر جی محمد اختر ملک نے ہیڈ کمہاری والا پاورپراجیکٹ کا دور کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ ، ایم پی اے نعیم ابر اہیم ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انر جی ڈاکٹر پرویز عباس ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، ڈی پی او ماریہ محمود ،چائینز انجینر(Sinotec) سائنو ٹیک کمپنی کے چیف ایگز یکٹومسٹر یانگ ، پر اجیکٹ ڈائریکٹر پی پی ایم یو معین الدین شیخ ، ڈائریکٹر انرجی اینڈ پاور افتخار رندھاوااورڈپٹی ڈائریکٹر انرجی اینڈ پاور رضوان علی بھی موجود تھے ،کمہاری والا ہائیڈرو پاور پر اجیکٹ کی انتظامیہ نے ہائیڈ رو پاور کی پیدا واری صلاحیت کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی پاور پر اجیکٹ کا گیئر میں خر ابی کی وجہ سے ایک ٹربائن چند ماہ سے بند پڑی ہے جس سے بجلی کی پید اواری صلاحیت میں کمی واقع ہو ئی ہے، جس کی مرمت سائنو ٹیک کمپنی کے ذ مہ ہے اور سائنو ٹیک کمپنی سے رابطہ بھی کیا گیا ہے ، انرجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بتایا کہ کمہاری والا ہائیڈرو پاور پر اجیکٹ پر تقریبا1510 ملین روپے لاگت آئی ہے صوبائی وزیر انر جی محمد اختر ملک نے کہا کہ ہائیڈ روپاورپر اجیکٹ کی پیداواری صلاحیت اور اس پر چارج لینے اور دینے اور اس منصوبے سے متعلق تمام تر تفصیلات مہیا کی جائیں علاوہ ازیں صوبائی وزیر محمد اختر ملک نے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان اور ڈی پی او ماریہ محمود سے سیکورٹی اور دیگر معاملات سے متعلق دریافت کیا ، جس پر ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، ڈی پی او ماریہ محمود نے بتا یا کہ پاور پر اجیکٹ کی سیکورٹی آڈٹ کیلئے اعلی حکام کو گزارشات بجھوائی جا چکی ہیں تاکہ اس سمیت دیگر پر اجیکٹس ان کی بھی انسپکشن کرے اور اس کے بعد ایک مربوط سیکورٹی پلان ترتیب دیا جا سکے ، ، صوبائی وزیر نے اس موقع پر گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں پاکپتن ہائیڈرو پراجیکٹ کمپلکس میں پودا بھی لگایا ،بعد ازاں صوبائی وزیر محمد اختر ملک ، ایم پی اے نعیم ابر اہیم ،دیوان عظمت سید محمد چشتی، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کے ہمراہ دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر حا ضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و استحکام کیلئے دعا کی۔ 

Short URL: http://tinyurl.com/y8fe77om
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *