قادیانیوں کی مکروہ سرگرمیاں

Print Friendly, PDF & Email

تحریر: محمد توصیف الحق صدیقی
قرآن حکیم کی سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 196 سے 197 میں اللہ تعالیٰ نے حج کی فرضیت کے بارے میں واضح احکامات دئیے ہیں کہ حج کے مہینے سب کو معلوم ہیں جو شخص اِن مقرر مہینوں میں حج کی نیت کرے اسے خبردار رہنا چاہیے کہ حج کے دوران میں اُس سے کوئی شہوانی فعل، کوئی بد عملی، کوئی لڑائی جھگڑے کی بات سرزد نہ ہو اور جو نیک کام تم کرو گے وہ اللہ کے علم میں ہوگا۔ سفر حج کے لئے زادِ راہ ساتھ لے کر جاؤ اور سب سے بہتر زادِ راہ پرہیزگاری ہے۔ پس اے ہوشمندو، میری نافرمانی سے پرہیز کرو۔ (ترجمہ تفہیم القرآن جلد اوّل، صفحہ نمبر 155)
رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صحاح ستہ کی حدیث ہے کہ حج ہر عاقل و بالغ مسلمان پر فرض ہے اسلام کے پانچ ارکان ہیں زندگی میں ہر مسلمان ایک مرتبہ فریضہ حج ضرور انجام دے، ورنہ اس کے بارے میں فرمایا ہے یا تو وہ نصرانی یا مجوسی ہو کر مرے۔
فریضہ حج کے لئے زادِ راہ کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس حج کے اخراجات کے لئے اتنی رقم میسر ہو کہ وہ نہ صرف اس سے حج کے تمام اخراجات ادا ہو سکیں بلکہ اسے حج کے دوران کسی سے بھیک نہ مانگنی پڑے۔ 1947ء میں طویل جدوجہد کے بعد پاکستان ایک عظیم اسلامی ریاست کے طور پر قیام پذیر ہوا تھا پہلی دستور ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ اعظمؒ نے صاف اور واضح طور پر اعلان کر دیا تھا کہ ریاست پاکستان کا دستورصرف قرآن و سنت کے مطابق ہوگا انہوں نے یہ کہیں بھی نہیں فرمایا تھا کہ پاکستان ایک سیکولر ریاست ہو گی۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ مہیا کیا جائے گا اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لئے انہوں نے باقاعدہ حضرت علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں جیّد علماء کرام حضرت مولانا عبد الحامد بدایونیؒ ، حضرت سیّد سلیمان ندویؒ اور دوسرے مکاتبِ فکر کے علماء شامل تھے۔ بدقسمتی سے قائداعظمؒ کا 1948ء میں بیماری کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا اور سر ظفر اللہ خان قادیانی وزیر خارجہ نے اس کی شدید مخالفت کی تھی جس کی وجہ سے یہ کام ادھورا رہ گیا تھا۔ 
قرآن مجید و الفرقان الحمید کے پارہ نمبر 22سورۃ الاحزاب 33، آیت نمبر 39 اور 40 میں اللہ تبارک تعالیٰ نے صاف حکم صادر فرمایا ہے کہ ’’محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔‘‘
صحاح ستہ کی حدیث میں رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ہے کہ آپؐ خاتم النیبین ہیں اور آپؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا البتہ 30 جھوٹے نبی پیدا ہوں گے۔ چنانچہ آپ کے دورِ رسالت میں جھوٹے نبیوں میں مسلیمہ کذّاب، سجاح اور اسود عسنی پیدا ہوئے تھے جن کو آپؐ کے حکم پر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے قتل کیا تھا۔ اور اس کے بعد بھی جعلی مدعیان نبوت پیدا ہوتے رہے تھے۔ برصغیر پاک و ہند میں انگریزوں نے نواب سراج الدولہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد اور 1857ء کی جنگِ آزادی کے بعد قادیان جو کہ مشرقی پنجاب بھارت میں واقع ہے ایک گمراہ شخص بنام مرزا غلام احمد قادیانی کو مسلمانوں میں تفرقہ پھیلانے کے لئے جھوٹا مدعی نبوت بنایا تھا جس نے جھوٹے نبی کا دعویٰ کرکے مسلمانوں کی خاصی تعداد کو گمراہ کرکے قادیانی بنا دیا تھا۔ 1947ء میں قیامِ پاکستان کے بعد قادیانیوں کی ایک کثیر تعداد اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے پاکستان کی مسلح افواج، حساس اداروں اور سول بیوروکریسی میں فائز ہو کر پاکستان کی بقا و سلامتی کے خلاف کام کرتے رہے تھے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کو معلومات دیتے رہے تھے۔ پنجاب میں ربوہ اور سندھ میں کنری ضلع عمر کوٹ ان کی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ 1953ء میں ختم نبوت کی تحریک میں مولانا مودودی مرحوم اور مولانا عبدالستار خان نیازی مرحوم نے ان کے خلاف تحریک چلائی تھی اور جنرل (ریٹائرڈ) اعظم خان اس وقت کی فوجی عدالت کے سربراہ تھے جنہوں نے ان کو سزائے موت سنائی تھی۔ قادیانی مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر سعودی عرب میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو گئے تھے اور سعودی عرب کی حکومت اور فوجی راز اسرائیل کی حکومت کو پہنچاتے رہے تھے۔ مولانا مودودی مرحوم نے شاہ فیصل مرحوم کو تمام حقائق سے آگاہ کر دیا تھا جس کے بعد انہیں نہ صرف ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا تھا بلکہ سعودی عرب میں ان کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ 1967ء میں عرب اسرائیل جنگ میں مصر، اُردن اور شام کے اہم فوجی راز اسرائیل کو پہنچا دئیے تھے جس کی وجہ سے عربوں کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 1971ء کی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف تمام راز بھارتی خفیہ ایجنسی را کو پہنچائے تھے جس کی وجہ سے نہ صرف مشرقی پاکستان ٹوٹا تھا بلکہ سندھ میں بھارتی فوج نے ننگرپارکر، اسلام کوٹ چھاچھرو اور مٹھی پر قبضہ کر لیا تھا اور عمر کوٹ کے قریب پہنچ گئے تھے۔ ان ہی کی سازش سے مٹھی اور اسلام کوٹ کے درمیان پاکستان آرمی کے بہادر اور دلیر 75 فوجیوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔ یہاں شہدا کی یادگار موجود ہے۔
1974ء میں پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر انہیں غیر مسلم قرار دیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی آدھی قیادت الگ ہو گئی تھی اور بھرپور سازش کرکے ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی حکومت کا خاتمہ کرا دیا تھا انہیں قتل کے مقدمے میں سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق مرحوم نے پھانسی پر چڑھا دیا تھا بعد ازاں لاہور میں سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق مرحوم نے توہین رسالت کو محفوظ کرنے کے لئے پاکستان پینل کوڈ میں دفعات 292 اور 293-C توہین رسالت کی سزا موت رکھ دی تھی۔ 1988ء میں صدر ضیاء الحق طیارے کے حادثے میں بمعہ 37 فوجی جنریلوں کے ساتھ شہید کر دئیے گئے تھے۔
قادیانیوں کا ہیڈ کوارٹر لندن میں ہے انہیں باقاعدہ بیرونی آقاؤں سے خطیر رقم ملتی ہے۔ جرمنی، امریکہ، کینیڈا، اسرائیل میں ان کے مرکز ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ایٹمی راز بھی امریکن سی آئی اے، بھارتی خفیہ ایجنسی را اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو پہنچائے تھے جس کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے ساتھی زیرِ عتاب ہوئے تھے۔ جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں قادیانیوں کی بند عبادت گاہیں کھول دی گئی تھیں۔ قادیانیوں نے اپنے آپ کو پاکستانی پاسپورٹ پر احمدی مسلم لکھنا شروع کر دیا ہے۔جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا تواستقبال میں دوسروں کے علاوہ قادیانی جماعت کا اسرائیل میں کرتا دھرتا رہنما تل ابیب ایئر پورٹ پر موجود تھا انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کی آشیرباد سے اپنی خصوصی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے انہوں نے پارلیمنٹ کے ذریعے ختم نبوت کے حلف نامے کو تبدیل کرانے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہو گئی تھی۔
پاکستان میں قادیانی لابی کی سرگرمیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد کو گمراہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر جعلی تحریف شدہ قرآن جاری کیا تھا تاکہ مسلمانوں کو آزمایا جا سکے اور راقم الحروف نے اس سلسلے میں اپنا ایک کالم ’’سوشل میڈیا پر جعلی تحریف قرآن کا اجرا‘‘ چھپوایا۔ مگر افسوس کے ساتھ تحریر کر رہا ہوں کہ پاکستان کے محترم جیّد علماء کرام نے کوئی خاص توجہ نہیں دی تھی کیونکہ ان کے ضمیر مردہ اور بے حس ہو گئے ہیں اور وہ آخرت سے زیادہ حب دُنیا کے شیدائی ہیں ۔ مکمل خاموشی ہے جس سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ امریکہ، برطانیہ تمام یورپی ممالک بشمول اسرائیل اور بھارت پاکستان کی ریاست کو قادیانی ریاست میں تبدیل کرنے کے لئے سخت کوشاں ہیں۔ امریکن سی آئی اے، برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارتی خفیہ ایجنسی را قادیانی ہیڈ کوارٹر لندن کو زبردست فنڈنگ کر رہی ہے۔ میرے سابقہ شہر میر پور خاص سے اہم ذریعہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ میرپورخاص شہر میں قادیانی جماعت نے قادیانیت کی تبلیغ کے لئے غریب گھرانے کے لڑکے اور لڑکیاں منتخب کی ہیں انہیں باقاعدہ زبردست مالی پیکیج دیا گیا ہے وہ کالجوں اور اسکولوں کے معصوم طلبا و طالبات سے دوستی کرکے انہیں سٹیلائٹ ٹاؤن میرپورخاص میں دو بنگلوں میں سماجی تقریبات کے نام پر شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور انہیں قادیانی بنانے کے لئے مالی ترغیبات کے ساتھ بیرونِ ممالک امریکہ، کنیڈا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، سوئیزرلینڈ بھیجنے اور خوبصورت قادیانی لڑکیوں سے شادی کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے اور انہیں پاکستان کی مسلح افواج، اس کے خفیہ اداروں بشمول آئی ایس آئی سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی جاتی ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق کراچی سمیت اندرونِ سندھ لاتعداد مسلمان مرد، مسلمان عورتیں، مسلمان لڑکوں اور مسلمان لڑکیوں کو قادیانی بنا کر باہر ممالک بھیج دیا گیا ہے۔ کراچی ملیر کینٹ کے سامنے شورطی سوسائٹی قادیانیوں کی اکثریت آباد ہے۔ ملیر کینٹ میں قادیانیوں کی عبادت گاہ موجود ہے جہاں قادیانی افسران و جوان عبادت کرتے ہیں۔ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیزII- میں قادیانیوں کی بہت بڑی عبادت گاہ ہے جہاں بڑی شخصیات باقاعدگی کے ساتھ جاتی ہیں۔ گلستان جوہر بلاک15- میں انکم ٹیکس بلڈنگ کے سامنے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کینٹ کراچی کے سرکاری پارک میں گلستان جوہر کراچی کے قادیانی جماعت کا ناظم ریٹائرڈ سرکاری افسر ہے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مِل کر قادیانی مذہب کی بڑی ہوشیاری سے تبلیغ کر رہا ہے اور پارک میں اچھے خاصے مسلمانوں کو نہ صرف گمراہ کر رہا ہے بلکہ پاکستان کی مسلح افواج اور آئی ایس آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈا میں مصروف ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کی وجہ سے قادیانی مشیروں کو مجبوراً نکالنا پڑا تھا جس کی وجہ سے قادیانی امیر مرزا مسرور احمد نے کینیڈا، جرمنی، برطانیہ اور دوسرے یورپین ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرکے امریکہ پر دباؤ ڈلوا کر پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر بلیک لسٹ کرا دیا تھا۔ اور بین الاقوامی ٹی وی چینلز پر اعلانیہ 2013ء کی پوری روداد بتا دی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/yxq79cgr
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *