فیس بک بند ہو گئی ،،؟ ۔۔۔۔تحریر: فیصل شامی

Faisal Shami
Print Friendly, PDF & Email

صبح صبح دروازے کی گھنتی بجی ،آنکھ کھل گئی گھڑی پر ٹائم دیکھا نو بج رہے تھے دروازے پر دیکھا کام والی ماسی تھی ،دروازہ کھولا پھر دل کیا چٹ پٹا ناشتہ کر نے کو گاڑی نکالی لنک روڈ پہنچے ،بٹ سے چنے لئے ،واپس گھر آرہے تھے گاری میں ریڈیو لگا ہوا تھا کسی خاتون اینکرکا پروگرام تھا ،، ایف ایم پر تاہم اچانک ہی خاتون اینکر نے انتہائی اہتمام کے ساتھ ایک خبر اپنے سامعین تک پہنچائی ،، اورجو خبر پہنچائی گئی عوام تک وہ کچھ اس طرح سے تھی کہ ، کہ ، فیس بک بند نہیں چل رہی کسی فنی خرابی کے باعث فیس بک پیج کام نہیں کر رہا تاہم بہت جلد کام شروع کر دے گا ،، تاہم خاتون اینکر نے اپنے سننے والوں کو بتایا کہ وہ انٹر نیٹ اور ٹوئٹر پر اپنے پیغامات بھیجیں تاکہ انکو نشر کیا جائے تاہم فیس بک بند ہونے کی خبر پر بے شمار کومنٹس بھی پر وگرام کی میز بان کو موصول ہوئے جو انھوں نے پڑھ کر سنائے ، تاہم ایک پیغام کچھے اس طرح سے بھی تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ فیس بک بھی بند ہوئی ۔جی ہاں فیس بک بند ہو گئی اس خبر سے نوجوان نسل میں بے چینی پھیل گئی تھی ،تاہم یہ بات بھی حقیقت ہے کہ آج کل فیس بک ہر قسم کے عمر کے افراد میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے ،جی ہاں آپ گھر بیٹھے دنیا بھر میں کسی بھی جگہ گفت و شنید بھی بذریعہ فیس بک میسنجر کر سکتے ہیں اور فیس بک کے ذریعے اپنے پیغامات بھی مختصر ترین وقت میں دنیا بھر کے کسی بھی کونے میں بھیج سکتے ہیں ،اور شاید یہی وجہ ہے کہ بات چیت و پیغام رسانی میں آسانی کے باعث ہی فیس بک پیج نوجوان نسل کے دلوں میں گھر کر رہا ہے ،تاہم یہ بات بھی حقیقت ہے کہ فیس بک دنیا بھر میں پھیلے ہوئے لاکھوں عوام کے لئے باہمی رابطے کا ذریعہ بھی ہے ، تاہم ہمارے بہت سے دوست تو فیس بک کو ایک لت قرار دیتے ہیں جبکہ بہت سے دوست فیس بک چسکا بھی کہتے ہیں ،، تاہم واقعی سمجھ لین کہ فیس بک بھی چسکا ہی ہے ،تاہم یہ ایک ایسا چسکا ہے جس پر کسی کا بس نہیں چلتا جی ہاں فیس بک پر لڑکے تو لڑکے لڑکیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں جی ہاں ہمارے بہت سے دوست دل کی باتوں کو فیس بک پر شئیر کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں تو کوئی تنہائی دور کرنے کے لئے فیس بک کا سہارا لیتا ہے ، تاہم یقین کریں کہ ، یا یوں سمجھیں کہ ہمیں بھی فیس بک کا چسکا لگا ہے دیگر دوستوں کی طرح ہم بھی فیس بک سے جڑے رہنے میں مصر وف رہتے ہیں ،تاہم ہمارے لئے اور ہمارے بہت سے دوستوں کے لئے تو فیس بک بات چیت کا ذریعہ ہی ہے ، اور فیس بک کی وجہ سے بہت سے پرانے دوستوں سے بھی ملاقات ہو جاتی ہے اور بات چیت بھی ،بہر حال اسی مقبولیت کے باعث ہی تو جب فیس بک کے بند ہونے کی خبر عوام تک پہنچی تو بے شمار دوستوں کو بے چینی لاحق ہو گئی ، تاہم جلد ہی انکی بے چینی اسوقت ختم ہو گئی جب فیس بک پیج نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ،اور فیس بک پیج کی پیچیدگیا ں دور ہوتے ہی بہت سے مر جھائے چہرے کھل اٹھے ۔بہر حال ہمارے بہت سے دوست تو فیس بک ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں جنھوں نے آج کے جدید دور کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان نسل کو بھر پور تفریحی پیج مہیا کیا ،، بہر حال دعا ہے کہ اللہ کرے سب دوست یوں ہی فیس بک پر ہنستے مسکراتے چہچہاتے ، کھلکھلاتے رہیں ، اور ایک دوسرے سے جی بھر کر باتیں بھی کرتے رہیں ،، بہر حا ل اجازت چاہتے ہیں آپ سے ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد اللہ نگھبان رب راکھا ،

Short URL: http://tinyurl.com/j64whkj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *