فورس بیٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے زیر اہتمام ڈیلرزکنونشن کاانعقاد۔۔۔۔ رپورٹ: اقبال زرقاش، اسلام آباد، پاکستان

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد(رپورٹ: اقبال زرقاش) فورس بیٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے زیر اہتمام ڈیلرزکنونشن کاانعقادفورس فیکٹریز میں منعقد ہوا جسمیں پورے پاکستان سے بلخصوص بہاولپور، ملتان،لاہور ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد سر گودھا،پشا ور، بنوں اورکوہاٹ کے مختلف علاقوں سے ڈیلروں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فورس بیٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو سید عمران محمود نے فورس بیٹریز کے قیام اور اسکے اغراض و مقاصد پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری کے لیے خام مال کراچی اور بیر ون ملک سے آتا ہے ۔ لیکن اس علاقے کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے نقصان کے باوجود ہم نے یہاں انڈسٹری لگائی تاکہ اس علاقے کی محرومی کو دور کیا جا سکے۔اورآج ا یک کشیرتعداد میں ورکر اس انڈسٹری میں کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نقصان کے باوجود اپنے معیار پر سمجھوتا نہیں کیا او رکوالٹی پروڈکٹ بنا کر دیکھائی جسکا ثبوت آج یہاں آنے والے ڈیلرحضرات کا ہم پر اعتماد ہے۔انہوں نے انڈسٹریل ایریا کے مسائل اور مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ارباب اختیار سے اپیل کی کہ اس انڈسڑیل ایریا میں گیس، پانی اور سٹرکو ں کی تعمیر کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ دیگر انڈسٹری بھی یہاں کا رخ کر سکیں
سابق وزیر چوہدری محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھ سے انڈسٹری لگانے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو میں نے فورس بیٹریز کے چیف ایگزیکٹو سید عمران محمود کو مشورہ دیا کہ آپ کو چاہے نقصان ہی کیوں نہ ہو آپ اپنی انڈسٹری اس علاقے میں لگائیں تاکہ اس علاقے کی پسماندگی کو ختم کیا جا سکے۔اور آج بلاشبہ اس انڈسٹری سے کشیرتعدادمیں لوگ وابستہ ہیں جن کی بدولت تقریبا ۶۰۰۰ خاندانوں کی کفالت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری نے اپنی مسابقتی انڈسٹری کے مقابلے میں ۳۰ سال کا سفر ۰۳ سال میں طے کیا ہے جسکا سہرہ بلاشبہ فورس بیٹریز کی مینجمنٹ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اندھیروں کا خاتمہ ہو جائے گا اور روزگار کے مواقع میسر ہونگے جس کی بدولت عام آدمی کی حالت زار بہتر ہو گی۔
اپنے خطاب میں راجہ شوکت عزیز بھٹی ایم پی اے نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی معیشت اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں لیکن سازشیں انہیں کام نہیں کرنے دیتیں۔میاں نواز شریف نے 1998ء میں ایٹمی دھماکے کئے تو انہیں صعبتوں کا سامنا کرنا پڑا، اقتدار سے محروم کردیا گیا،ملک چھوڑ کر ملک بدر ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے خلاف بین اقوامی سازشیں شروع کر ہو گئی ہیں تاکہ ملکی معیشت کے لیے خون کا کردار ادا کرنے والی اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ بناکرروکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندمودی باولے کتے کی طرح پاکستان کی خلاف ایک بارپھر سازشوں میں مصروف ہو گئے ہیں اور ہمسایہ ممالک میں جا کر پاکستا ن کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں لیکن انکی اب کوئی سازش کامیا ب نہیں ہو گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ملک میں معیشت کے استحکام کے لیے فورس بیٹریز جیسی میگا انڈسٹری کا قیام وقت کی ضرورت تھا۔ اس کے قیام سے اس علا قے میں روزگار کے بہترمواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جب ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر کھٹری تھی اس وقت اس یونٹ کا قیام بلاشبہ ایک انقلابی اقدام تھا۔انہوں کے کہا کہ فورس کے بغیر نہ تو گاڑی چلتی ہے اور نہ ہی حکومت ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ء میں جب ہماری حکومت برسر اقتدار آئی تو ملکی خزانہ خالی تھا اورتمام بین القوامی ادارورں بشمول آئی ایم ایف نے کہہ دیا تھا کہ پاکستان اگلے چند ماہ میں بنک کرپٹ ہو جائے گا لیکن اللہ تعالی کے فضل وکرم اور نواز شریف کی بہتر حکمت عملی اور اقدامات سے پاکستان نہ صرف بنک کرپٹ ہونے سے بچ گیا بلکہ ملکی اداروں سے کرپشن کا سائز، حجم اور لیول بند ہو چکا ہے۔اور ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اقتصادی راہداری منصوبے سے کئی اسلامی ممالک اور ہندستان کو خاص طور پر تکلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی بہتر حکمت عملی سے ساڑے دس ہزار واٹ بجلی 2017 ء تک ملکی سسٹم میں آجائے گی۔
انہوں نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ پر تنقید کرنے والے آج اس کی تکمیل پرمنہ چھپاتے پھر رہے ہیں اور اس اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے کی بروقت تکمیل پر چین، ترکی اور یورپ نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فوجی لیڈر شپ اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشگردی کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے ڈیلروں میں شیلڈز اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zgk9sn3
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *