فاروق آباد: گزشتہ دنوں قحبہ خانہ سے گرفتار ہونے والے ملزم رہا، پولیس کو اطلاع دینے والوں کے خلاف مقدمہ کے عدالتی آرڈر

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد کے نواحی گاؤں بھنڈور میں اندھیر نگری، چوپٹ راج برقرار، گزشتہ دنوں بھنڈور میں واقع ایک قحبہ خانہ پر تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مارا جس میں رنگ رلیاں مناتے ہوئے عذرا بی بی، عائشہ بی بی، عباس خان اور شکور اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر214/5 درج کر کے جیل بھجوا دیا۔ عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج علی نواز نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا اور معززینِ علاقہ جنہوں نے پولیس کو اطلاع کی، اطلاع کرنے کے جرم پر عذرا بی بی کے بھائی جاوید چنگڑنے ان کے خلاف من گھڑت سٹوری بنا کر عدالت میں رِٹ دائر کی اور عدالت نے رِٹ کی بناء پر اطلاع کرنے والے معززین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے آرڈر صادر کر دئیے۔ مقدمہ کے آرڈر صادر ہونے کی بناء پر اہلیانِ علاقہ نے شدید احتجاج کیا کہ یہ عورت عرصہ دراز سے قحبہ خانہ چلا رہی ہے اور مختلف ہیلوں بہانوں سے اہلِ محلہ کو تنگ کرتی رہی ہے تاکہ کوئی اسے حرام کاری سے منع نہ کر سکے، یہاں تک کہ محلے کے کتوں کو بھی زہر دے کر مارنے سے گریز نہیں کیا کیونکہ رات گئے جب کتے بھونکتے تواہلِ محلہ جاگ جاتے اور دیکھتے کہ کون ہے؟ پتہ چلتا عذرا بی بی کے ساتھ لڑکیاں یا غیر لڑکے عذرا بی بی کے گھر داخل ہو رہے ہیں۔ اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ عورت واپس آ کر اسی جگہ پہ حرام کاری کی کوشش کرتی ہے تو ہم ہر طریقہ سے اسے منع کریں گے۔ اگر کوئی خلل پڑا تو ذمہ دار اعلیٰ حکام ہو ں گے۔ اہلیانِ علاقہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی اورینج اورڈی پی او سے پر زور اپیل کی ہے کہ عدالت کی طرف سے معززین اہلِ محلہ پہ مقدمہ درج کرنے کے جو آرڈر صادر کئے گئے ہیں واپس لئے جائیں اور مقدمہ درج نہ کیا جائے۔ اہلِ محلہ کا کہنا ہے اس عورت کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ نئی نسل کو حرام کاری سے محفوظ رکھا جا سکے۔
Short URL: http://tinyurl.com/hmcuhlu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *