فاروق آباد کے نواحی گاؤں ماچھیکے میں آگہی انسداد ڈینگی ریلی، سینکڑوں طلباء شریک

default_n
Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد کے نواحی گاؤں ماچھیکے میں اسلامک پبلک ہائی سکول کے زیرِ انتظام آگہی انسداد ڈینگی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقہ کے دیگر سکولوں کے بھی سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔ ریلی علاقہ کے تمام بازاروں اور گلیوں سے گزرتی ہوئی واپس سکول پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر پرنسپل سکول ہذا محمد افضل بیگ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے صرف حکومتی اقدامات کافی نہیں ہم سب کو مل کر حکومت کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ ہم اپنے پیارے ملک پاکستان کو ڈینگی جیسے مہلک مرض سے پاک کر سکیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/zdr2w3m
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *