غیر معیاری بیماری گوشت کے خلاف مہم، سٹی فاروق آباد میں 7سے زائد قصابوں کے خلاف مقدمات درج، 125کلو گرام گوشت ضائع

default_n
Print Friendly, PDF & Email

غیر معیاری بیماری گوشت کے خلاف مہم ڈسڑکٹ لائیو سٹاک آفیسر شیخوپورہ نے مقامی تھانہ سٹی فاروق آباد میں 7سے زائد قصابوں کے خلاف مقدمات درج کروادیا اور 125کلو گرام گوشت ضائع کر دیا ۔ ڈسڑکٹ لائیو سٹاک آفیسر شیخوپورہ کے آفس سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق ڈسڑکٹ لائیو سٹاک آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر طارق محمود سیٹھی ،ڈاکٹر فیاض احمد ڈپٹی ڈسڑکٹ لائیو سٹاک آفیسر پولٹری ،ڈاکٹر محمد قیصر خلیق قریشی سینئر ویٹرنیری آفیسر فاروق آباد پر مشتمل ٹیم نے اچانک چھاپے مارکر 100کلو بڑا گوشت 25کلو چھوٹا گوشت ناقص ہونے کی وجہ سے ضائع کردیا اور مقامی تھانہ سٹی فاروق آباد میں سات سے زائد قصابوں کے خلاف مقدمات درج کردیئے ڈسڑکٹ لائیو سٹاک آفیسر نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس منظور ہو چکا ہے لیکن اس کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے غیر معیاری گوشت ترسیل جاری ہے سلاٹر ہاؤس کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے اور سلاٹر ہاؤس کی مینجمنٹ کسی ایک محکمہ کو تفویض کی جائے دو محکموں کی دو غلی پالیسی کی وجہ سے سلاٹرنگ کے شعبہ کو نقصان ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ گوشت کاروبار کرنے والے افرادکیلئے لائسنس کا اجرا کیا جائے جو ہر سال پڑتال کے بعد تجدید ہوگا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hty6z68
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *