غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے علم و عمل سے انسانیت کو خدا شناس بنایا : علامہ محمد تبسم بشیر اویسی

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم(ایف یو نیوز)غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے علم و عمل سے انسانیت کو خدا شناس بنایا ۔ سچائی اور خلوص سے دین رسول ﷺ کی ایسی آبیاری فرمائی کہ رہتی دنیا تک آپ کو حامیان اسلام خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے ۔ حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے تصوف میں عمل و علم کو لازمی قرار دیا ۔ آپ کے ماننے والے پوری دنیا میں آج بھی علم کے چراغ روشن کر رہے ہیں ۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔اولیاء امت داعیان امن اور ان کے ماننے والے بھی امن کا پرچار کرتے ہیں ۔ یونیورسٹیوں اور سکولوں پر بم گرانے والے اور علم کے چراغوں کو بجھانے والے اسلام اور تصوف کے مخالف ہیں ۔پاکستان سمیت پوری دنیا میں غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے غلام امن کی علامت اور محبتوں کے سفیر ہیں ۔ولایت ہمیں ایمان، تقویٰ ، عاجزی ،عبادت اور احترام انسانیت کا درس دیتی ہے ۔ہمیں اپنے اچھے کردار ، روشن خیال ،امن و محبت اور اخلاق حسنہ سے غیروں کو قریب کرنا ہے ۔غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا حقیقی مرید وہی ہے جو فروغ عشقِ رسول ﷺ ، اشاعتِ علم ، فروغ امن و رواداری اور باہمی اتحاد کو پروان چڑھاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان و معروف مذہبی سکالر و کالم نویس علامہ محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد بلال بوُسَل ہیتھ برمنگھم میں عرس غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر علامہ احمد زمان جماعتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غوث اعظم رضی اللہ عنہ اولیاء امت کے سرخیل ہیں ۔آپ کی سیرت و کردار پوری امہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ ہر قوم اپنے اسلاف سے پہچانی جاتی ہے ۔اس موقعہ پر حاجی محمد اعظم جماعتی، حاجی غلام حسین جماعتی، اور کثیر تعداد میں احباب موجود تھے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jxn3knt
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *