ضلع شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

default_n
Print Friendly, PDF & Email

ضلع شیخوپورہ کی تمام تحصیلوں میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امن عامہ کے قیام اور عزاداروں کی سہولیات کے پیشِ نظر ایکشن پلان بنا لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ڈی سی او عبدالغفور چوہدری کی زیرِ صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سدرہ سلیم، ڈی او ورکس رانا غلام دستگیرخان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اعظم، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر مبشر احمد، سیکرٹری مریم نواز، ٹی ایم او صاحبان و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام تحصیلوں کے ٹی ایم ایز جلوس روٹس میں پیچ ورک، وال چاکنگ کا خاتمہ، جنریٹرز کی فراہمی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ کہیں ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کے لیے ریسکیو1122 تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ محکمہ صحت اے کیٹیگری کے جلوسوں اور مجالس میں جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/jx8cd3u
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *