ضلع بھر کی پولیس کو مطلوب خطرناک ڈکیت گینگ فیصل عرف فیصلی اپنے 4ساتھیوں سمیت گرفتار ،بھاری مالیت اسلحہ ،مال مشروقہ برآمد

Print Friendly, PDF & Email

۔18سے زائد مقدمات میں ضلع بھر کی پولیس کو مطلوب خطرناک ڈکیت گینگ فیصل عرف فیصلی اپنے 4ساتھیوں سمیت گرفتار ،بھاری مالیت اسلحہ ،مال مشروقہ برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر فاروق آباد کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد قمر ساجدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھر پور کاروائی کرکے 18سے زائد مقدمات میں ضلع بھر کی پولیس کو مطلو ب خطرناک ڈکیت گینگ فیصل عرف فیصلی کو اس کے چار ساتھیوں شفیق عرف شیقی ولد منظور ،دلبر حسین ولدمحمد انور ،شمیم حیدر عرف چھیما ولدمحمد اسلم اورعمر دراز عرف درازی ولدمشتاق کو گرفتار کر لیا ان کے قبضہ سے ڈکیتوں کے دوران چھینا ہواسامان 9عدد موٹرسائیکل مالیت 8لاکھ ،پسٹل 30بور 4عدد ،ایک عدد بندوق ،نقدی 70ہزار روپے ،موبائل فون 11عدد برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان نے دوران تفتیش 27سے زائدڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید انکشافات متوقعہ ہیں ڈی پی او شیخوپورہ افضال احمد کوثر نے بہتر کارکردگی پر پولیس ملازمین کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں ہیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/gnf76zw
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *