سید نثار احمد کی تصنیف ’’مواصلاتی مہارات کمیونکیشن اسکلز کا رسم اجراء

Print Friendly, PDF & Email

رپورٹ: ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ 
ٹمکور، کرناٹک ،ایچ ایم ا یس یونانی میڈیکل کالج کے سالانہ تقریبات کے موقع پر کتاب ’’مواصلاتی مہارات برائے بی یو ایم ایس طلباء ‘‘(Communication Skills for B.U.M.S., Students) کی رسم اجراء عمل میں آیا۔ اس کتاب کے مصنف جناب سید نثار احمد (احمد نثارؔ ) اور ناشر جناب ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب ہیں۔ 
ان تقاریب کی صدارت ایچ ا یم ایس یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل جناب ڈاکٹر ذاکر صاحب نے کی۔ اس کتاب کی رسم اجراء ذیل کے معروف شخصیات مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شہاب الدین ممبر سی سی آئی ا یم۔بنگلور کرناٹک۔ مہمانانِ اعزازی جناب اقبال احمد، چیئرمن ضلع اوقاف اڈوائزری کمیٹی، تمکور، کرناٹک۔ ڈاکٹر پی۔ محمد حسن احمد،ممبر سی سی آئی یم، آندھرا پردیش، حیدرآباد ۔ ڈاکٹر سید محمد حیات، میڈیکل آفیسر، صدر اے۔پی۔یو۔یم۔او۔اے۔کڈپہ، آندھرا پردیش،کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ 
صدارتی خطبہ میں جناب ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب نے اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب بھارت کی پہلی تصنیف ہے جو مواصلات اور اسکے اسکلز پر لکھی گئی ہے۔ اور یہ تصنیف ایچ ایم یس یونانی میڈیکل کالج کے ویزیٹنگ فیکلٹی جناب نثار احمد صاحب کے ہاتھوں لکھی جانا کالج اور مینیجمنٹ کے لئے باعثِ فخر ہے۔ اس تصنیف کو نشر کرنے میں نہایت مسرت محسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کا استفادہ صرف طلباء ہی نہیں بلکہ ٹیچنگ فیکلٹیز اور پریکٹیسنگ ڈاکٹرس بھی کریں۔ 
جناب سید نثار احمد (احمد نثارؔ ) نے اس کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سی سی آئی یم کے نصاب کے مطابق بی یو یم یس کے سال سوم کے لئے لکھی گئی کتاب ہے۔ اس کتاب کا مواد اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھا گیا ہے جس سے طلباء کو پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو۔ اس موضوع پر اردو میں نہ کوئی مواد تھا نہ ہی کوئی کتاب۔ اس لئے یہ کتاب منفرد اور واحد نوعیت کے ساتھ قارئین کے لئے آسان اصلوب میں لکھ کر پیش کی گئی ہے۔ اس کتاب میں سات ابواب ہیں اور ہر باب طبی طلباء کو مد نظر رکھ کر لکھا گیا ہے۔ نصابی تجزیہ، سوالوں کی بینک، ماڈل پیپر کو علیحدہ پی ڈی یف فامیٹ میں ارسال کرنے کا منصوبے کو بھی پیش کیا۔
معزز ممبران سی سی آئی یم سے نثار احمد سید نے تجویز اور مشورے پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر یونانی آنلائن ڈیجیٹل لائبرری قائم کی جائے۔ اس کے لئے محترم ضل الرحمن صاحب سے رجوع ہوکر ابن سینا اکیڈمی آف یونانی میڈیکل سائنس لائبرری سے انسلاک کریں۔ اور اس لائبرری کو ملک بھر کے یونانی کالیجز، پی جی سنٹرز اور ریسرچ سینٹروں سے جوڑا جائے اور طلباء اور ریسرچ اسکالروں کو اس ڈیجیٹل لائبرری سے فائدہ اٹھانے کے انتظامات کئے جائیں۔ ساتھ ساتھ قومی سطح پر آنلائن یونانی ڈرگ انڈیکس شروع کی جائے جس سے یونانی ابطا کو معالجات میں آسانی ہو، اور ہر خاص و عام کو یانانی ادویات سے آگاہ کریں۔ 
مہمانِ اعزازی جناب ڈاکٹرپی۔محمد حسن احمد نے کہا کہ جناب نثار احمد نے اس کتاب کو لکھ کر سی سی آئی یم کو ایک حسین عطیہ عنایت کیا ہے۔ سی سی آئی یم مصنف کی مرہون منت رہے گی۔ اپنی تقریر میں یہ بھی کہا اس کتاب کو سرسری طور پر مطالعہ کیا اور مفید پایا۔ 
ضلع تمکور اوقاف اڈوائزری کمیٹی کے چیئرمن جناب اقبال احمد نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ طب یونانی کی تشہیر کی ذمہ داری اطبا اور طلباء کی ہے۔ اس کی تشہیر ایک مہم کی طرح چلانی چاہئے اور ہر خاص و عام تک طب یونانی اور اس کے فوائد کو لے جانا چاہئے۔ اجراء تصنیف مواصلاتی مہارات کے متعلق کہا کہ جناب نثار احمد صاحب نے اس تصنیف کے ذریعے ایک منظم اور فائدہ بخش کام کیا ہے اور ان کے تجاویز قومی سطح پر یونانی ڈیجیٹل لائبرری اورآنلائن ڈرگ انڈیکس کے متعلق اپنی تائید پیش کی اور کہا کہ ایسی ہی جدید تکنیکی رجحانات سے کسی بھی شعبہ تعلیم کی ترقی کی جاسکتی ہے۔
مہمانِ خصوصی جناب ڈاکٹر شہاب الدین نے کہا کہ سی سی آئی یم کے کریکولم میں کمیونکیشن اسکلز کا اندراج انہیں کے دور میں ہوا جس کا مقصد یہ تھا کہ اطبا کو اس بات سے آراستہ کیا جائے کہ آیا مریضوں سے سلوک، طب کے جدید تحقیقات سے آگاہی، نئی ادویات سے آشنا کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں کوئی خاص کتاب نہیں تھی جس کو موصوف احمد نثار نے احسن طریقے سے ترتیب دی اور بھارت کے ان سبھی طلباء اور لکچرر و پروفیسرز کی رہنمائی کی ہے جو اس موضوع کی تدریس میں سرگرم ہیں۔ مصنف نثار احمد صاحب کا سی سی آئی یم کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور انہیں ایک میمونٹو پیش کیا۔ خاص طور پر اس کتاب کے ناشر جناب ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب پرنسپل ایچ ایم یس یونانی میڈیکل کالج کی ستائش کی اور کہاکہ آپ کی رہنمائی میں دنیائے طب یونانی کو بشکل تصانیف و تالیفات مزید تحفے میں ملیں گی۔ 
مقررین میں مولانا ضیاء الرحمن ندوی، ڈائرکٹر، ایچ ایم یس یونانی میڈیکل کالج، تمکور، کرناٹک۔ڈاکٹر عابد علی انصاری، اسٹوڈنٹس اڈوائزر، ایچ ایم یس یونانی میڈیکل کالج، تمکور، کرناٹک اور شریکین میں ڈاکٹر افتخارالدین خان شعبہ علم اطفال، ایچ ایم یس یونانی میڈیکل کالج، تمکور، کرناٹک۔
اس پروگرام میں شہر تمکور کے دیگر شخصیات، ایچ ایم یس یونانی میڈیکل کالج کے فیکلٹیز، طلباء شریک رہے۔


Short URL: http://tinyurl.com/ybfot5ep
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *