سچ سے دور کیوں ؟۔۔۔۔ از: کامران لاکھا، جام پور

Print Friendly, PDF & Email

مکرمی! اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جس نے اپنے پیروکاروں کی اخلاقی اور روحانی اعتبار سے تربیت کی ہے اور اس بات کی جانب راغب کیا ہے کہ نہ صرف اپنے لیے جدوجہد کریں بلکہ ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی مدد کریں اور آگے بڑھنے میں مدد کریں اور ان کا خیال کریں اور اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کریں اور ان کا دل نہ دکھائیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلمان دین سے دور ہوتے گئے اور آج حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ وہ غیر مسلموں کے ہاتھوں ذلیل و رسواء ہورہے ہیں وہ دین کی باتوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں ان میں سے ایک سچ نہ بولنا بھی ہے ہمارے آج کے معاشرے میں سچ بولنے والوں کی کوئی قدر نہیں کرتا ہے اور ہر جگہ بیچارہ سچا انسان شرمسار ہو رہا ہے کہ وہ کہاں آکر پھنس گیا ہے قرآن مجید میں جا بجا سچ بولنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن پھر بھی ہم لوگ اس پر عمل نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے بچوں کو اس کی اہمیت کے بارے میں کچھ آگاہ کر رہے ہیں ایک سچ کو چھپانے کی خاطر ہزار جھوٹ بول دیے جاتے ہیں لیکن پھر بھی سچ سامنے آ جاتا ہے جب ہم جانتے ہیں کہ سچ کبھی بھی چھپ نہیں سکتا ہے تو پھر ہم لوگ کیوں جھوٹ بولتے ہیں ؟انٹر نیٹ پر چیٹ میں جھوٹ بولنے والے اور ہمارے قومی ،سیاستدان دونوں ہی شاید اس بات سے غافل ہیں کہ ان کو کسی دن اپنی ان باتوں کا اللہ تعالیٰ کو حساب دینا ہے ؟
Short URL: http://tinyurl.com/z543jjh
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *