سچا سودا تاصفدر آباد روڈخستہ حالی کا شکار ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے۔

default_n
Print Friendly, PDF & Email

سانگلہ ہل روڈ سچا سودا تا صفدر آباد پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے انتہائی خستہ حال ہو چکا ہے۔ کافی عرصہ قبل اس روڈ کی حالت بہت بری تھی جس کی وجہ سے اس روڈ پر ٹریفک تقریباً بند ہو چکی تھی، چھ سال قبل اس کی دوبارہ تعمیر کی گئی مگر بعد میں مرمت نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ حالت خراب ہو گئی۔ اب اس روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑھ چکے ہیں۔ ٹرانسپورٹ اس روڈ پر جانے سے خوفزدہ ہے۔ جبکہ پرائیویٹ اور ٹیکسی کاریں تو اس روڈ پر بالکل نہیں جاتیں۔ جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک سے ملحقہ دیہاتوں کی عوام کو سفر میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ شہریوں کو بھی براستہ مانانوالہ یا خانقاہ ڈوگراں سفر کرنا پڑتا ہے۔ جس سے سفر کی طوالت بڑھنے سے وقت کے ضیاع کے علاوہ پٹرول کا خرچ بھی کافی بڑھ جاتا ہے۔ اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ جلد از جلد اس روڈ کی تعمیر کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/gs447su
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *