سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کادورہ

Rasheed Ahmad Naeem
Print Friendly, PDF & Email

تحریر: رشید احمد نعیم ، پتوکی 
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے‘سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سیکیورٹی انتظامات پاک فوج کے سپرد کر دیئے گئے ‘پاک فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 12ہزار افسر و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے ‘فضائی نگرانی ایئر ڈیفنس کرے گی‘سکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔سعودی ولی عہد کا طیارہ لینڈنگ تک پاکستانی لڑاکا طیاروں کے حصار میں رہے گا۔استقبال کے دوران اڑھائی سے 3ہزار کبوتروں کو آزاد فضا میں چھوڑا جائیگا۔سعودی ولی عہد کے قیام وطعام کا مکمل بندوبست وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائیگا۔کھانے پینے کی اشیا بھی سعودی عرب سے ہی لائی جا رہی ہیں ۔شاہی دورے کیلئے اسلام آباد کے ہوٹلز میں کمروں کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے ۔ولی عہد کے استعمال کیلئے تقریبا 7لگژری گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ دورے پر (آج)اسلام آباد پہنچیں گے۔دو روزہ دورے میں ولی عہد کے ہمراہ سعودی شاہی خاندان کے ارکان، اہم وزرا اور ممتاز کاروباری شخصیات سمیت ایک اعلی سطح کا وفد ہمراہ ہوگا۔اپنے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان صدر پاکستان سے ملاقا ت کریں گے۔وہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کریں گے،توقع ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ سعودی ولی عہد کے قیام وطعام کا مکمل بندوبست وزیر اعظم ہاؤس میں کیا جا رہا ہے۔کھانے پینے کی اشیا بھی سعودی عرب سے ہی لائی جا رہی ہیں۔شاہی دورے کے لیے اسلام آباد کے ہوٹلز میں کمروں کی بکنگ کردی گئی ہے جن کی تعدادساڑھے پانچ سوبتائی گئی ہے۔شاہی دورے کے لیے حکومت پاکستان نے تین سوپراڈو گاڑیوں کی بکنگ کرالی ہے جبکہ ولی عہد کے استعمال کے لیے تقریباسات لگژری گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی۔ ولی عہد کو پاکستان پہنچنے پر پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا اور جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے جبکہ وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاس میں وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔ اس موقع پر وزیراعظم سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ جبکہ صدر مملکت عارف علوی ایوان صدر میں عشائیہ دیں گے۔ادھر سعودی عرب کے وزرا کی کونسل نے پاکستان اور دیگر ایشیائی ملکوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ نے توانائی، صنعت اورقدرتی وسائل کے وزرا یا انکے نائبین کو اختیار دیا ہے کہ وہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی تعمیر پیٹروکیمیکل اور ناکارہ اشیا کو دوبارہ استعمال میں لانے اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرسکتے ہیں۔کابینہ نے سعودی عرب کے سیاحت اور قومی ورثے کے کمیشن کے سربراہ کو نوادرات اور میوزیم کے شعبوں میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کرنے کابھی اختیار دیا ہے۔سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں کورکمانڈرراولپنڈی سمیت وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،وزیرپٹرولیم غلام سرورخان ، مشیر تجارت رزاق داد،سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری اطلاعات شریک ہوئے ‘اجلاس میں سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کی آمدپر حکومتی انتظامات پروزیراعظم کوبریفنگ دی گئی اور تیاریوں کاجائزہ لیا گیا جبکہ سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہدکی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا ، اجلاس میں کورکمانڈرراولپنڈی سمیت وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،وزیرپٹرولیم غلام سرورخان ، مشیر تجارت رزاق داد،سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری اطلاعات بھی شریک ہوئے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کی آمدپر حکومتی انتظامات پروزیراعظم کوبریفنگ دی گئی اور تیاریوں کاجائزہ لیا گیا جبکہ سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اعلی سطح اجلاس میں سعودی عرب کیساتھ ہونیوالے معاہدوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔وزیراعظم نے معزز مہمانوں کیلئے کئے جانیوالے انتظامات کا خود جائزہ لیا اور کہا سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کا اسلام آباد میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کا پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے، سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی ، آسان ویزہ اور کاروبار کیلئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا، یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y6mxttte
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *