سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ ریاض ، قونصلیٹ جنرل جدہ اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ سے منایا

Print Friendly, PDF & Email

جدہ: سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ ریاض ، قونصلیٹ جنرل جدہ اور پاکستانی کمیونٹی نے یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ سے منایا۔ قونصل جنرل جناب شہر یار اکبر خان نے پاکستانی فوج اور پاکستان بحریہ کے دستوں کی موجودگی میں قومی پرچم کو بلند کیا۔

اپنے خطاب میں قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی. یوم پاکستان ہر سال 23 مارچ منایا جاتا ہے جس دن 1940 ء میں ھندوستان کے مسلمانوں نے لاہور میں تاریخی ” قرارداد پاکستان ” منظور کی اور اس کے7 سال کے بعد پاکستان کی تخلیق میں منتج ہوئی.قونصل جنرل نے پاکستان کی دفاعی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے مادر وطن کی حفاظت میں اپنی طاقت اور جرات ثابت کی.

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں رہنے والے 2.5 ملین پاکستانی کمیونٹی یہاں کا متحرک حصہ ہیں اور انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے. انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزہ فیس میں 85 فی صد کمی دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی اور برادرانہ تعلقات کا نتیجہ ہے. انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات کا اندازہ اس حقیقت بھی سے لگا سکتے ہیں کہ سیپیک منصوبے کے بعد سعودی عرب پاکستان میں سب سےبڑا سرمایہ کار ہے. آج پرامن اور خوشحال پاکستان غیر ملکی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لئے ایک اہم منزل ہے.

قونصل جنرل نے کہا کہ ہماری کمیونٹی ہماری طاقت ہے اور قونصلیٹ کمیونٹی کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کر رہا ہے. گزشتہ سال اوسط” 2000 پاکستانیوں روزانہ کی بنیاد پر خدمات فراہم کی گئیں.یہاں پر مقیم پاکستانیوں کو 80.6 ملین روپے لیبر کورٹس کے ذریعے دلوائے گئے جبکہ شریعہ عدالتوں کے ذریعہ دیت کی مد میں 40.3 ملین روپے دلوائے گئے.

قبل ازیں ڈپٹی قونصل جنرل شائق بھٹو نے صدر پاکستان اور قونصل فوزیہ فیاض وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے. سکول کے بچوں نے پاکستان کے دن کی یادگار قومی گیت سنائے اور حاضرین سے داد وصول کی. قونصل جنرل نے بچوں کے ساتھ ملکریوم پاکستان کا کیک کاٹا۔

Short URL: http://tinyurl.com/y2wm64ql
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *