سعودیہ مہمان زندہ باد

Print Friendly, PDF & Email

تحریر:حافظ امیر حمزہ سانگلہ ہل

 اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ملک سعودی عرب سے دوستی اور تعلقات بے مثال ہے، ایک تو وہاں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی الله عليه وسلم کا شہر اور دین اسلام کا قلعہ ہے، جس کی وجہ سے کائنات میں بسنے والے تمام مسلمان اس پاک سرزمین “سعودی عرب”سے دل وجاں سے محبت کرتے ہیں دوسرا کلمے کی بنیاد پر ہمارا ان سے دین اسلام کا رشتہ ہے، ایسے ہی سعودی عرب وہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ملک پاکستان کو اکیلا نہیں محسوس ہونے دیا بلکہ دل کھول کر پاکستان کی حمایت اور ہر قسم کا تعاون کیا ہے۔گزشتہ دنوں پاکستان میں بعض انتشار پھیلانے والے اور منفی پروپیگنڈہ کرنے والے لوگوں کی طرف سے مجھے ایک پوسٹ ملی جس میں خادم الحرمین الشریفین کے بارے میں تکلیف دہ کلمات لکھے ہوئے تھے ۔دل بہت ہی افسردہ اور غمگین ہوا کہ خادم الحرمین الشریفین کی پاکستان آمد کے حوالے سے اتنی تکلیف کیوں ہورہی ہے۔کیا ولی عہد خادم الحرمین الشریفین کا یہ قصور ہے کہ وہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کرتے ہیں؟ کیا ان کا یہ قصور ہے کہ وہ عازمین حجاج و عمرہ کرنے والوں کی حتی الوسع مہمان نوازی کرتے ہیں؟ کیا ان کا یہ قصور ہے کہ وہ مظلوم ومجور اور بے کسوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرتے ہیں؟ کیا ایسے انتشار پھیلانے والوں کو یہ نہیں معلوم کہ ہر آفت پہ یا کسی قسم کی بھی مشکل میں سعودی عرب پاک سرزمین نے اہل پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا؟ کیاایسے سازشی لوگوں کو احسان فراموش نہیں کہہ سکتے جو اپنے اوپر کیے ہوئے احسان بھلا دیتے ہیں اور سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر وہ ناخوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ایسے ذہن کے لوگوں نے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی الله عليه وسلم کا یہ فرمان عالی شان نہیں پڑھا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مسجد تعمیر کرنے والوں کے بارے ميں جنت میں گھر بننے کی بشارت دی ہے تو سعودی حکومت تو ہر وقت اللہ تعالٰی کے گھر بیت اللہ اور مسجد نبوی صلی الله عليه وسلم کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر دم کوشاں رہتی ہے ۔ویسے بھی دین اسلام کی روح سے آئے ہوئے مہمان کی عزت و احترام کرنا ضروری ہے اور ہمارے پیارے حبیب محمد صلی الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا ہے “مہمان رب العزت کی طرف سے رحمت ہے”اب اللہ تعالیٰ کی رحمت مہمان کے آنے سے خوش ہونا چاہیے نہ کہ اس کے آنے سے ناخوش ہوں۔اب قابل غور وفکر بات یہ ہے کہ اگر ہم سعودی عرب پاک سرزمین اور خادم الحرمین الشریفین کے بارے میں غلط سوچ وفکر رکھتے ہیں تو ہمیں اپنی سوچ کو بدل کر دنیا کے سامنے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس نعرہ کو بلند کرنا ہو گا پاک سعودیہ دوستی زندہ باد ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4925238
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *