سازش کے تحت سینکڑوں خاندانوں کو بے روزگارکر کے در بد ر کیا گیا :خواجہ محمد منظور

Print Friendly, PDF & Email

پپلاں(نامہ نگار) پپلاں کے سینکڑوں غریب خاندانوں کو بے روزگار کر کے در بد ر کے دھکے کھانے پر مجبور کیا گیا اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ضلع میانوالی میں عوام کو مسلم لیگ ن کے مخالف تیار کر کے مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کے خلاف عوام میں مزید نفرت پیدا کی جا رہی ہے میرا تعلق پیدائشی طور پر مسلم لیگ سے ہے اور مجھے مسلم لیگی ہونے پر بڑا فخر ہے لیکن جب میں نے اپنی ہی جماعت مسلم لیگ ن کی حکومت میں پپلاں ہونے والی کرپشن اور لوٹ مار کے مرتکب افسران اور بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر پپلاں فضل اکبر کی لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تو مجھ پر پی ٹی آئی کا ورکر ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر اعلی افسران کو میرے خلاف بھڑکایا گیا تھا جس پر مجھے ایک ماہ کے لیئے نظر بندکر کے جیل بھیجا گیا۔ ان خیالات کا اظہار غلہ منڈی حافظ والہ کے معروف آرھتی اور آلو پیاز کے ہول سیل ڈیلر خواجہ محمد منظور نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہر الیکشن میں اپنے ہی شہر کے وڈیروں کی مخالفت کی اور اپنا اور اپنے خاندان کا ووٹ مسلم لیگی ہونے کے ناطے سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ اور روکھڑی کو دیا لیکن جب پپلاں کے تاجروں کو اسسٹنٹ کمشنر پپلاں فضل اکبر اور تحصیل پپلاں کی انتظامیہ نے اپنے انتقام کا نشانہ بنایا تو میں نے حق اور سچ کی آواز بلند کی اور اے سی پپلاں اور ٹی ایم اے کے افسران کی کرپشن اور لوٹ مار کو بے نقاب کیا لیکن ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی بجائے اُلٹا مجھے ہی انتقام کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایم اے پپلاں کے کچھ سرکاری ملازمین نے افسران سے ملی بھگت کر کے کچھ فرضی ناموں سے بطور کنٹریکٹر رجسٹر کروا رکھا ہے اور ترقیاتی سکیموں کے کروڑوں روپئے کے فنڈز کے ٹھیکے ٹی ایم اے افسران کی ملی بھگت سے انہی لوگوں کو دیئے جاتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور مسلم لیگ ن کی حکومت اس وجہ سے بد نام ہو رہی ہے اُنہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف چیف سیکریٹری پنجاب اور کمشنر سرگودھا ڈویژن سے مطالبہ کیا کہ میرے ساتھ کی جانے والی زیادتی اور ٹی ایم اے پپلاں میں ہونے والی کروڑوں روپئے کی لوٹ مار اور کرپشن کا فوری تدارک کرنے کے لیئے اعلی سطح کی انکوائری کروائی جائے اور پپلاں میں ہونے والی کرپشن اور لوٹ مار کا تدارک کر کے مسلم لیگ ن کی موجودہ عوام دوست حکومت کو بد نام ہونے سے بچایا جائے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zxguzy2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *