سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر چو ہدری عبد الر شید کے والدین کے ایصال ثواب کے لیے محفل پاک کا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر چو ہدری عبد الر شید کے والدین کے ایصال ثواب کے لیے محفل پاک کا اہتمام انکی رہا ئش گاہ پر کیا گیا ، جس میں معروف مذہبی سکالر امام شاہد تمیز انچا رج ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین ، قاری علی محمد قادری ، چو ہدری اسلم وسن ، چو ہدری ظفر داد ، محمد علی ، چو ہدری ارشد رشید ، بیرسٹر مرزا عبد الرشید اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہو ئے امام شاہد تمیز نے کہاکہ مو ت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی بھی انسان منہ نہیں مو ڑ سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ انسان کے دنیا سے جا نے کے بعد نیک اعمال اور تربیت یافتہ اولاد صدقہ جا ریہ ثا بت ہوتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں چا ہیے کہ دنیا میں جو موقع اللہ رب العزت نے ہمیں فراہم کیا ہے اس میں اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے بتا ئے ہو ئے راستے پر عمل پہرا ہو کر زندگی کو غنیمت جانیں کیونکہ بعد از مرگ کسی بھی نیکی یا عمل صالح کا موقع نصیب نہیں ہو تا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ انسان خواب غفلت میں ڈوبا ہو ا ہے اگر عقیدہ آخرت پر پختہ یقین ہو جا ئے تو پھر ہر شے کی حیثیت و اہمیت کا بجا طور پر اندازہ ہو جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ جو والدین اپنے پیچھے اچھی اولاد چھوڑ جا تے ہیں تو تا قیا مت ان کی نیکیوں اور اعمال میں اضا فہ ہو تا رہتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مرنے کے بعد اگر کسی انسان کو سب سے زیادہ نفع پہنچایا جا سکتا ہے تو وہ ایصال ثواب ہے جو قبر میں راحت اور آخرت میں کامیابی و کامرانی کا با عث بنے گا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hufq8rq
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *