ریلوے پینشنر کا تین ماہ سے پینشن نہ ملنے پر احتجاج، بنک انتظامیہ اوراکائونٹ آفس ریلوے کے خلاف نعرے بازی۔

default_n
Print Friendly, PDF & Email

تفصیلات کےمطابق ریلوے پینشنر کو عرصہ دو سے تین ماہ کی پینشن کی ادائیگی نہ ہونے پر غعیف العمر پینشنر نے پہلے نیشنل بنک برانچ فاروق آباد اپروچ روڈ پر احتجاج کیا اور بعد ازاں لاری اڈہ فاروق آباد پر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کرتے رہے ضعیف العمر پینشنر کا مطالبہ تھا کہ اس عمر میں ہمیں ریلیف کی ضرورت تھی لیکن ماہانہ پینشن نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں۔ بہت سے ضعیف پینشنر 50کلومیٹر کا سفر کر کے بنک سے پینشن کے حصول کے لئے آتے ہیں لیکن سارا دن پینشن کے انتظار میں بیٹھ بیٹھ کر مایوس لوٹ جاتےہیں نیشنل بنک فاروق آباد میں ضعیف العمر پینشنرز کے لئے ٹھنڈے پانی اور سائے کا انتظام نہ ہونے کے باعث سخت گرمی میں پینشنر بنک کے باہر دھوپ میں بیٹھے رہے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود بنک انتظامیہ پینشنر کو سہولیات نہیں دے رہی۔ احتجاج کرنے والے پینشنر امیر علی کھوکھر، رانا عباس، مختار علی، نزیر احمد، اشرف شاہ، عبدالرزاق، ریاض خان، محمد علی جٹ اور فقیر وغیرہ نے کہا کہ ڈی اے او پاکستان ریلوے آفس کی ذمہ داری ہے کہ وہ چیک کریں کہ بنک میں کتنی رقم پینشنر کی ٹرانسفر کی جارہی ہے اور کیونکر پینشنر کو معاشی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hlo2mla
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *