رسول اکر م ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے ولا کبھی گمراہی اور بے راہ روی کا شکا ر نہیں ہو تا ہے، پیر محمد عتیق الرحمن فیض پو ری

Print Friendly, PDF & Email

امر با لمعروف اور نہی عن المنکر کا پیغام دنیا میں امن و امان سلامتی، اتفاق و اتحاد اور رواداری کے قیام کے لیے ضروری ہے


نیک نیتی کے ساتھ کثرت سے ذکر الہیٰ کرنے والا جہنم کی آگ سے محفوظ رہتا اور جنت الفردوس کا مصداق ٹھہرتا ہے


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) رسول اکر م ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے ولا کبھی گمراہی اور بے راہ روی کا شکا ر نہیں ہو تا ہے ، نیک نیتی کے ساتھ کثرت سے ذکر الہیٰ کرنے والا جہنم کی آگ سے محفوظ رہتا اور جنت الفردوس کا مصداق ٹھہرتا ہے ، امر با لمعروف اور نہی عن المنکر کا پیغام دنیا میں امن و امان ،سلامتی ، اتفاق و اتحاداور رواداری کے قیام کے لیے ضروری ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر معروف روحانی شخصیت ممبر آزادکشمیر اسمبلی ،صدر جمعیت علماء جمو ں و کشمیر اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پو ر شریف پیر محمد عتیق الرحمن نے جا معہ مسجد نقشبندیہ اسلمیہ اینڈ کمیونٹی سنٹر میں عوامی اجتما ع سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر صا حبزادہ پیر محمد طا ہر آزاد ، صا حبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن ، صاحبزادہ پیر محمد جمیل الرحمن جمالی ، سابق امیدوار آزادکشمیر اسمبلی شکیل رضا ایڈووکیٹ ، مولانا محمد رفیق نقشبندی ، حاجی محمد منیر ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ، چو ہدری محمد محمود ، الحاج محمد بشیر ، حافظ محبوب ، خلیفہ محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ پیر محمد عتیق الرحمن فیض پو ری نے کہاکہ دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لیے خدمات پیش کرنے والے ہی درحقیقت دنیا و آخرت کی کامیابی سمیٹنے والے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اللہ ہما ری عبادت کا محتاج نہیں بلکہ ساری مخلوق اس کی رحمت اور احسانات کی محتاج ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بندگی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو نفع پہنچا تے ہو ئے خدمت خلق کو اپنا طریق بنائیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اللہ رب العزت کی مخلوق کی رضا ہی درحقیقت خالق کی رضا کے مترادف ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ قرب الہیٰ کے حصول کے لیے ہمیں اپنی زندگیوں کو رسول اکرم ﷺ کی سیرت کے مطابق ڈھالنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ رسول اکرم ﷺ کے حقیقی مقام و مرتبہ کو تسلیم کرنے والا اور اس کی شناخت رکھنے والا ہی اصل میں کامیاب و کامران انسان ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام سلاسل کے اولیاء کرام اور مشائخ عظام نے عشق رسول ﷺ کی تعلیمات کو فروغ دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یہی وہ دولت ہے جو انسان کی دنیا و آخرت میں قدرو منزلت کا باعث ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں چا ہیے کہ اس دیا ر غیر میں اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی اصلا ح کا بھی کام سرانجام دیں اور وہ راستہ اختیار کریں جو انعام یا فتہ لوگوں کا راستہ ہے اور جس پر چلنے کے بعد انسان بہک نہیں سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان نسل کو میرا یہی پیغام ہے کہ اتبا ع رسول اور احکا مات الہیٰ کی روشنی میں زندگی بسر کرتے ہو ئے دین اسلام کی حقیقی تعلیما ت کو اپنی عملی زندگی پر لاگو کریں تا کہ بیگا نے بھی ہمارے دین اور کردار سے متاثر ہو کر ہمیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھنے لگیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ خود کو دین کی خدمت سے منصوب رکھیں تاکہ اللہ رب العزت ہر معاشرتی برائی اور بیما ری سے محفوظ رکھے ۔ صاحبزادہ محمد طا ہر آزاد نے کہاکہ برطانیہ میں پرانے دور میں دین اسلام کی پیروی اور اسکی تعلیما ت کو عام کرنا خاصا مشکل مرحلہ تھا لیکن آج اللہ کے فضل و کرم سے علماء دین اور اولیاء کاملین کی بدولت کثیر تعداد میں مساجد اور مدارس برطانیہ کے کونے کو نے میں دکھائی دیتے ہیں اور مسلمانوں کو دوسری اقوام کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس مثبت بات سے فاہدہ حاصل کرتے ہو ئے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کروانا ہو گا ۔ صاحبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن نے کہاکہ اولیاء کرام سے عقیدت و نسبت رکھنے والے ہی درحقیقت عشق رسول ﷺ کی شمعیں روشن کرنے والے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ کسی کامل ولی اللہ کی صحبت اور وابستگی انسان کی دنیا بدل دیتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں چا ہیے کہ اپنی نوجوان نسل کو نیک لوگوں کی صحبت میں زندگی بسر کرنے کی تلقین کریں تاکہ وہ برائیوں اور گمراہ کن سوچ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دور رہیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zso7qgu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *