راولا کوٹ: ممتاز دانشور وکالم نگار محترمہ عائشہ مسعود ملک کی کتاب کشمیر2014 کی تقریب رونمائی

Print Friendly, PDF & Email

راولا کوٹ: آزاد کشمیر اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر محترمہ شاہین کوثر ڈار ،ممتاز دانشور و کالم نگار محترمہ عائشہ مسعود ملک اور کشمیر دانشور وسفیر امن سردار محمد طاہر تبسم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی اولین ترجیح حق خودارادیت کا حصول ہے۔جس کیلئے لاکھوں کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔کشمیر پر جامع پالیسی نہ ہونے سے کئی خطرات موجود ہیں۔بھارت اور پاکستان کی افواج کا موازنہ کیسے ہوسکتا ہے۔بھارتی فوج صدی سے ظلم تشدد اور قتل عام میں ملوث ہے جبکہ پاک فوج کشمیریوں کی عزت وناموس اور ہماری سرحدوں کی محافظ ہے۔پانچ لاکھ کشمیریوں کا لہو ہم سے سوال کرتا ہے کہ خونی لکیر کا کیاہوا وہ یہاں مصروف تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ(انسپاڈ)کے زیراہتمام ملک کی ممتاز دانشور وکالم نگار محترمہ عائشہ مسعود ملک کی کتاب کشمیر2014 کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے ممتاز دانشوروں ڈاکٹر محمد صغیر خان ڈاکٹر سردار حلیم خان پروفیسر عبدالصبور خان، نجیب الغفور خان،سردار عبدالخالق ایڈووکیٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم اور تقریب کے میزبان سفیر امن سردار محمد طاہر تبسم نے بھی خطاب کیا۔ڈپٹی سپیکر شاہین ڈار نے کہا کہ کشمیر پر دو ٹوک اور واضح موقف کی کمی ہے یہ نہ ہو کہ کشمیری مجبور ہو کر اسلام آباد کے بجائے اپنے راستے کے تعین کی طرف سوچنا شروع کردیں۔انہوں نے انسپاڈ کی عالمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اداروں کی ہر سطح پر بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔محترمہ عائشہ مسعود نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ کشمیر پر نمائندے بنانے کی بجائے مستقل کمیشن قائم کرے جو دو طرفہ کشمیریوں سے خود مل کر اسکے پرامن کا کوئی راستہ ڈھونڈے۔کشمیر پر لکھی گی میر ی یہ کتاب مجید نظامی کی تربیت اور تحریک کا نتیجہ ہے۔کشمیری ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور اسی لئے پاکستان اور کشمیری لازم وملزوم ہیں۔تقریب کے میزبان سردار محمد طاہر تبسم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل سے روکنا آسان بات نہیں۔اب وہ دن دور نہیں جب کشمیر تکمیل پاکستان کا باعث بنے گا۔جس کیلئے 67 سالوں سے کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں۔عائشہ مسعود نے کشمیر پر خوبصورت کتاب لکھ کر ثابت کیا ہے کہ اہل پاکستان کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب وقت کی اشد ضرورت ہے ۔پوری قوم کو پاک فوج کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ دہشت گردی کی عفریت وقت کی اشد ضرورت ہے پوری قوم کو پاک فوج کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ دہشت گردی کی عفریت سے جان چھوٹ سکے جسکی وجہ سے دین اسلام اور ملک پاکستان کو بڑا نقصان پہنچ رہا ہے تقریب کے اختتام پر انسپاڈ کے صدررنے متحرمہ شاہین کوثر ڈار عائشہ مسعود اور ڈاکٹر محمد صفیر خان کو ایوارڈ پیش کےئے جبکہ ڈاکٹر حلیم خان متحرمہ ڈاکٹر خدیجہ نذر ڈاکٹر نگہت سردار نعیم خان ،واجد سعید ،متحرمہ نصرت رشید اور پروفیسر عبدالصبور خان کو سفیرن امن کے سرٹیفیکٹس پیش کئے گے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/gqgnm3b
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *