حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی، بربادی ، نقصانات کے بعد ہزاروں لوگ بے گھر ہو کر ابھی تک امداد کے منتظر ہیں:رانا سعید اختر

Print Friendly, PDF & Email

پپلاں(نامہ نگار) حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی، بربادی اور نقصانات سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو کر ابھی تک امداد کے منتظر ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ملنے والے امدادی سامان ٹینٹ اور راشن کے حصول کے لیئے لوگ در بدر ہو رہے ہیں تحصیل انتظامیہ کے افسران اور محکمہ مال کے گرداور پٹواری اپنے اپنے من پسند افراد کو نوازنے میں لگے ہوئے ہیں اور مستحق لوگ بے یارو مددگار ہو کر امدادی سامان کے منتظر بیٹھے ہیں ان خیالات کا اظہار بزرگ مسلم لیگی رہنما و تحصیل پپلاں کے صدر رانا سعید اختر نے مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ پپلاں میں کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل پپلاں میں محکمہ مال کے پٹواریوں نے اپنے کام کاج کے لیئے جن پرائیویٹ لوگوں کو اپنے پاس ملازم رکھا ہوا ہے امدادی راشن اور خیمے صرف انہیں دیئے جا رہے ہیں اور حق داروں کو در بدر کے دھکے کھانے پر مجبور کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں گزشتہ تین دن سے تمام علاقوں سے یہ شکایات مل رہی ہیں کہ بے گھر ہونے والے غریب اور مستحق لوگ امدادی سامان ملنے سے محروم ہیں اور محکمہ مال کے افسران اور عملہ لوگوں کی مصیبت کی گھڑی میں فوری امداد کرنے کی بجائے صرف من پسند لوگوں کو نوازنے میں مصروف ہے اور نقصان کے لیئے سروے بھی مخصوص علاقوں میں کیا جا رہا ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف چیف سیکریٹری پنجاب کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈی سی او میانوالی سے اپیل کی کہ فوری طور پر بے گھر ہونے والے غریب لوگوں تک راشن اور خیمے پہنچائے جائیں اور لوگوں کو سر چھپانے کا آسرا فراہم کیا جائے کیونکہ عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے اوراب مزید تاخیر کی گئی تو لوگ احتجاج پر مجبور ہو کر سڑکوں پر آجائیں گے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zqyg9uh
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *