جرائم پیشہ افراد جرم چھوڑ دیں یا میرے علاقے سے بھاگ جائیں ،تمام مقدمات کا اندراج اور تفتیش میرٹ کی بنیادپرکی جاتی ہے : ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد

default_n
Print Friendly, PDF & Email

جرائم پیشہ افراد جرم چھوڑ دیں یا میرے علاقے سے بھاگ جائیں ،تمام مقدمات کا اندراج اور تفتیش میرٹ کی بنیادپرکی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد نے 3لاکھ35ہزار روپے چوری کے مقدمہ کے ملزمان کی گرفتاری اور رقم کی برآمدگی کے بعدپریس کانفرنس میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بتایا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایگرولیمٹڈپٹرول پمپ فاروق آباد سے چوری کی واردات میں چور 3لاکھ 35ہزار روپے چرا کر فرار ہوگئے تھے ڈی پی او شیخوپورہ افضال کوثر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد محمد قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ساتھ پیشہ ورانہ قابلیت کو بروے کار لاتے ہوئے اس کیس کو جان فشانی کے ساتھ حل کیا اور ریکارڈ مدت میں ملزمان کو گرفتار کرکے 3لاکھ35ہزار روپے برآمد کر لیئے ہیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/z2ee6vx
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *