جام پور: پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے حوالے سے میں ڈیرہ راؤ محمد صدیق پر پُر وقار تقریب

Print Friendly, PDF & Email

جام پور(کامران لاکھا )پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے حوالے سے میں ڈیرہ راؤ محمد صدیق پر پُر وقار تقریب سالگرہ کا کیک کاٹا گیاتقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے ایم پی اے پی پی 247جام پورعلی رضا خان دریشک تھے میری جنگ عوام سے نہیں بلکہ قبضہ مافیا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی خان گورچانی کے خلاف ہے سردار علی رضا خان دریشک کا کارکنوں اور اجتماع سے خطاب تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا 19واں یوم تاسیس ڈیرہ راؤ محمد صدیق میں منایا گیا جس میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں و سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیاجبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری راجن پور عبدالرزاق راجہ نے سر انجام دئے اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف کرنل ریٹائرڈ فاروق بوزدار راؤ محمد حاکم ایڈ ووکیٹ یوتھ ونگ راجن پور کے ضلعی جنرل سیکرٹری راحت کنور خورشید نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ایم پی اے حلقہ پی پی247جام پور بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے کہا کہ ملک کی دو بڑی پارٹیوں نے ‘‘لٹو اور پُٹو‘‘کی پالیسی اپناتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا اور کچھ بھی نہیں کیا‘‘رکھوں‘‘ پر قابض بااثر سیاسی افراد سے زمینیں واگزار کرانے کے حوالے سے علی رضا خان دریشک نے کہا جام پور سے بہت سے لوگوں کو اعتراض ہے کہ وہ عرصہ سے وہاں مکین تھے جنہیں اب بے گھر کیا جارہا ہے تو میں واضح کرتا چلوں کے میری ‘‘جنگ‘‘کسی غریب کے خلاف نہیں تھی بلکہ میری جنگ فرد واحد ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کے خلاف تھی جو بہت بڑا قبضہ ‘‘مافیا‘‘ہے اور میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُن کے اقتدار کے ہوتے ہوئے اُن سے قبضے واگزار کرائے۔پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے حوالے سے علی رضا خان دریشک نے کہا میں بزرگوں اور نوجوانوں سے دعا کی اپیل کرونگا اور کہونگا کہ وہ اپنے تعلق کو استعمال کر کے اس کو مظبوط کریں اپنی صفوں میں محبت بھائی چارہ قائم کریں اور آپس کے اختلافات کو بھلا کرپاکستان تحریک انصاف کا’’انصاف’’کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تقریب کے آخر میں پی ٹی اائی کی 19ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور اس موقع پر راؤ محمد حاکم ایڈووکیٹ کو ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف راجن پورکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
Short URL: http://tinyurl.com/hmut757
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *