جامعہ علوم القرآن پشاورمیں تعلیمی سال نمبر 3 کے داخلے جاری ہیں

Print Friendly, PDF & Email

پشاور( نامہ نگار)جامعہ علوم القرآن پشاورمیں تعلیمی سال نمبر 3 کے داخلے جاری ہیں،جامعہ علوم القرآن رنگ روڈ نزد حیات آبادپشاورکے ناظم تعلیمات مولانا محمد طیب نے اعلیٰ سطحی تعلیمی میٹنگ کے بعد نئے تعلیمی سال نمبر 3کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا،جس کے مطابق شعبہ تخصص فی الحدیث اوردرس نظامی بنین کا انٹری ٹیسٹ یکم اگست بروزہفتہ کو ہوگاجبکہ نئے طلبہ کرام کے داخلے آج ہی سے جاری ہوگئے،انتظامی میٹنگ کے مطابق یہ داخلے28,29,30 جولائی تک جاری رہیں گے،جبکہ انٹری ٹیسٹ یکم اگست کو صبح 8 بجے شروع ہوگی انٹری ٹیسٹ کا یہ دورانیہ 4 گھنٹوں پر مشتمل ہوگا،2اگست کو عصر 5بجے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ہوگاجبکہ کامیاب طلبہ کی انٹریو3اگست کو ہوگی،4 اگست کو قدیم اور جدید طلبہ کی حاضری ہوگی اور 5 اگست بروز بدہ باقاعدہ اسباق کا افتتاح ہوگا۔

Short URL: http://tinyurl.com/z6thzl8
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *