تشدد لاٹھی چارج اور پتھراؤ جیالوں کا راستہ نہیں روک سکتے۔ شہزاد ناتھا

Print Friendly, PDF & Email

بلاول بھٹو سیاست اور عوامی خدمت کے ہر امتحان میں سرخروہو چکے ہیں۔
تحریک انصاف خود پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والی جماعت ہے۔
شیخ رشید کی جانب سے دھمکیوں پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

کراچی ( 22 مارچ 2019) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما وسندھ کونسل کے ممبر شہزاد ناتھا نے کہاہے کہ تحریک انصاف خود پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والی جماعت ہے وہ کیا کسی کو اخلاقیات کا درس دے سکتے ہیں ، شیخ رشید کی بلاول بھٹو کو قتل کی مبینہ دھمکی پر پیپلز پارٹی کے کارکنان مشتعل ہیں ، شیخ رشید کی جانب سے دھمکیوں پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے، شیخ رشید اپنا سیاسی قد اونچا کر نے کے لیے بلاول بھٹو کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں سلیکٹڈ حکومت نے دیکھ لیا ہے کہ تشدد لاٹھی چارج اور پتھراؤ جیالوں کا راستہ نہیں روک سکتے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کراچی ڈویژن کے کارکنان سے ہونے والی ملاقات میں کیا،ان کا کہناتھا کہ سندھ کے کیسز دوسرے صوبوں میں چلا کر انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اس سے نہ صرف حکومت کی نیک نیتی پر شک جاتاہے بلکہ اس سے معلوم ہوتاہے کہ وفاقی حکومت کا تمام تر طریقہ کا ر ایک ڈکٹیٹر والا ہے ،حکومت سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں کر کے ملک میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر رہی ہے ،جبکہ ابھی تک عوام نے بھی یہ ہی دیکھا ہے کہ پہلے اپنے سیاسی حریفوں کو گرفتارکیا جاتاہے اس کے بعد ان پر من پسند مقدمات بنادیئے جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جو حکومت کے غیر ضروری کاموں پر تنقید کرتاہے اسے ملک دشمن قرار دے دیاجاتاہے اور اب یہ بھی واضح ہوتا جارہاہے کہ عمران خان نیب کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں، کارکنوں کو گرفتار کر نے اور انہیں ہراساں کر کے اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں ڈرا لیں گے تو یہ ان کی بھول ہوگی، انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو سیاست اور عوامی خدمت کے ہر امتحان میں سرخروہو چکے ہیں ، آج ملک کا یہ حا ل ہے کہ لوگوں کے کاروبار بند پڑے ہیں ، عوام بے روزگار ہو چکے ہیں اور اس پر اس قدر مہنگائی ہوچکی ہے کہ عوام خودکشیاں کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اور سلیکٹڈ حکومت کے لوگ جمہوریت کے بنیادی سبق سے بھی مکمل طور پر ناواقف ہیں

Short URL: http://tinyurl.com/yyf9r9yj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *