ترتیب عمرہ۔۔۔۔ تبصرہ نگار: ڈاکٹر خالد محمود، راولپنڈی

Print Friendly, PDF & Email

ترتیب عمرہ ڈاکٹرریاض الرحمٰنؒ بانی بصری تربیت مناسک حج وعمرہ کامرتب کیاہواکتابچہ ہے ۔اس کتابچے میں عازمین عمرہ کے لئے مختصرمگرجامع معلومات اکٹھی کردی گئی ہیں ۔اورعمرہ اداکرنے کاطریقہ ترتیب واربیان کیاگیاہے ۔کتابچے کے چندموضوعات یہ ہیں ۔اس میں عمرہ ایک نظرمیں ،نیت عمرہ،تلبیہ ،عمرہ کے مناسک ،طواف کی نیت،استقبال حجرِاسود،استلام حجرِاسود،طواف کرنیکاطریقہ،سعی کی نیت،سعی کرنے کاطریقہ،نفلی عمرہ کرنا،نفلی طواف کاطریقہ،مدینہ شریف سے واپسی پرعمرہ کرنااحرام کی پابندیاں،احرام،طواف اورسعی کی غلطیاں ،زیارات مکہ مکرمہ وزیارات مدینہ منورہ،حج وعمرہ میں فرق،کعبہ شریف پرپہلی نظرکی دُعا۔ممنوع اورمکروہ اوقات نماز/نوافل قبولیت دُعاکے مقامات ،زیارت مدینہ منورہ،بارگاہ رسالتِ مآبﷺمیں صلوٰۃ وسلام پیش کرنے کاطریقہ اورچندضروری دعائیں شامل ہیں۔مندرجہ بالاموضوعات کے علاوہ بھی اس کتابچہ میں بہت سی ضروری معلومات موجودہیں ۔عمرہ کرنے کے خواہشمنداحباب کے لئے یہ کتابچہ مکمل راہنمائی مہیاکرتاہے ۔عمرہ پرجانے والوں کے لئے اس کتابچہ کوایک نظرضروردیکھ لیناچاہیے ۔کتابچہ ایسے ہے کہ گویادریا کوکوزہ میں بندکردیاگیاہے ۔کتابچے کاہدیہ دُعائے خیرہے۔خواہشمندعازمین عمرہ جوابی پتہ لکھاہواڈاک کالفافہ ارسال کرکے درج ذیل پتہ سے بلامعاوضہ منگواسکتے ہیں۔
ڈاکٹرخالدمحمود، ۔بی وی۔365-7نشترسٹریٹ،مسلم ٹاؤن راولپنڈی

Short URL: http://tinyurl.com/zyrd4uo
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *