بے موسم چھٹیاں

Muhammad Arshad Qureshi
Print Friendly, PDF & Email

دنیا بھر میں موسم کی تبدیلی شروع ہوچکی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی واضح دکھائی دے رہے ہیں پچاس سال میں نہ صرف  دنیا بھر میں موسم تبدیل ہوجاتے ہیں بلکہ موسم کی تبدیلی کی مناسبت سے معمولات زندگی میں بھی کئی ضروری  تبدیلیاں لائی جاتی ہیں  افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں کئی سالوں سے موسم گرما اور موسم سرما کے ماہ تبدیل ہوگئے ہیں پہلے جون  اور جولائی میں شدید گرم موسم ہوتا تھا جبکہ اب ایسا نہیں اسی طرح دسمبر کے بجائے    جنوری اور فروری میں موسم قدر سرد ہوتا ہے لیکن ہمارے یہاں موسم کی تبدیلی کے ساتھ اسکول و کالج میں ہونے والی موسم سرما اور گرما کی چھٹیوں کا  شیڈول اب بھی پرانے موسم کے تحت ہے جس کی وجہ سے جب شدید گرمی یا سردی شروع ہوتی ہے تو اسکو اور کالج کی چھٹیوں کا اختتام ہوچکا ہوتا ہے جس کی ایک مثال اس وقت بھی سامنے ہے کہ ملک میں شدید سردی کی ابتدا ء ہے اور اسکول و کالج میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اختتام گذشتہ ہفتے ہی ہوچکا ۔

ارباب اختیار کو موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی اسکول و کالج میں چھٹیوں کے شیڈول کو ترتیب  دینے کی ضرورت ہے تاکہ موسم کے اثرات سے اسکول جانے والے معصوم بچوں کو محفوظ رکھا جاسکے اور سرد سردی میں پیدا ہونے والے مرض سے بھی بچایا جاسکے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hq28vzy
QR Code: