بھائی چارے کو فروغ دینے اور فرقہ پرستی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں: احمد کمال

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) بھائی چارے کو فروغ دینے اور فرقہ پرستی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ، وطن عزیز کو مضبوط بنانے کیلئے ہر فرد اپنا منفرد کردار ادا کرنا ہو گا ، فرقہ پر ستی کے عنصر کو کسی بھی صورت میں بر داشت نہیں کیا جائے گا ، تمام عقائد اور تمام طبقات کے لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا ، علمائے کرام امن کی فضاء کو یقینی بنابے کیلئے سنجیدگی سے کام کریں ، حضرت امام حسین جے چہکم حکومتی پالیسوں کے مطابق تمام طبقات کو سہولیات مہیا کی جائیں گی ، تمام عقائد و طبقات کے لوگ اداروں کے ساتھ تعاون کریں ، اداروں کا مقصد ہی عوام کو سہولیات مہیا کرنا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان نے ضلعی امن کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈی پی او ماریہ محمود ،چیرمین ضلع کونسل اسلم سکھیرا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بابر سیلمان ، اے سی پاکپتن عمران بشیر ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ہیلتھ ، ریسکیو1122 ،سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ،ڈی پی او ماریہ محممودنے سیکورٹی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بابر سلیمان نے انتظامی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر احمدکمال امان نے چہلم حضرت امام حسین کہ موقع ہرسیکورٹی کے جامع اقدامات کیے جائیں ، مجالس اور جلوس کے راستوں کا از سر نو تعین کریں ، مجالس اور جلوس کے راستوں کی ،تعمیرومرمت کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے کام بھی برق رفتار سے مکمل کریں،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ جلوس اور مجالس کے ایام میں خصوصی طور پر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ، ریسکو1122 کے افسران کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاررہیں ، مجالس اور جولس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ کی جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے، اے سی پاکپتن عا وارفوالا دؓتمام تنازت کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے ممکن کاو ش کریں ، جس پر اے سی پاکپتن عمران بشیر نے کہا کہ اہل تشیع لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی البتہ فریقین کی جانب سے معاملہ عدالتی کیسز میں پیروی کی وجہ ابھی تک زیر التوا ہے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنابھر ہور کردار اد کرے گی،عللمائے کرام نے اس موقع پر بھر پور طریقے سے ساتھ دینے کا عزم کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کر وائی ، علمائے کرام نے بارہ ربیع الاول کے سلسلہ سیکورٹی کے جامع اقدامات کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی ، جس پر ٖڈپٹی کمشنر احمد کمال امان نے بہترین انتظامات کرنے کی یقین دہانی کر وائی۔

Short URL: http://tinyurl.com/yao6xyjv
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *