برمنگھم: پاکستانی کلچرل اور اردو ادب کو فروغ دینے کے لیے ایک خو بصورت شام مقا می ہال میں

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )خوا تین کے حقوق بارے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم بنا ت المسلمین برطانیہ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل وومن ڈے کے حوالہ سے پاکستانی کلچرل اور اردو ادب کو فروغ دینے کے لیے ایک خو بصورت شام مقا می ہال میں سجائی گئی ۔جس کی میزبانی کے فرائض چئیرپرسن بنا ت المسلمین بر طانیہ سمیرا فرخ ، ایگز یکٹو ڈا ئر یکٹر ز کو نسلر محمد اخلا ق ، ریحانہ شاہین ، انیلہ اسد ، شبنم آزاد ، فا ئزہ شاہد ، شا زیہ اکبر ، میمونہ خان نے سرانجام دیے ۔ جبکہ بطور مہمان خاص لا رڈ مئیر آف برمنگھم سید شفیق احمد شاہ ، سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول حملہ میں شہید ہو نے وا لے آٹھویں جما عت کے طالبعلم حارس نواز اور شدید زخمی احمد نواز کے والد محمد نواز خان، کو نسلر سبحان ملک ، کونسلر عا صم، کو نسلر شکیل احمد ، کو نسلر محمد زمان ، بیر سٹر کالا خان، عطا ء الحق ، حبیب خان، سعید ہ سلطانہ بانی و ایگزیکٹوڈائر یکٹر پیو ر ہرٹ ،رعنا شمع نذیر چئیر پرسن ، محترمہ بلقیس صابر ، آصف خان، حبیب جان،اکرام مرزا، جا وید ملک ،معروف شاعر آدم چغتائی ،پر و فیسر محمو د رضا ،طلعت سلیم ، فرزانہ خان نینا ، ہما خان، طا رق محمود ، شازیہ انجم اور دیگر نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس اہم تقریب میں مختلف شعبہ ہا ئے زندگی میں نمایا ں خدما ت سرانجام دینے والی خواتین کو ایوارڈز اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ان خواتین میں شامل ہیں مسز خو رشید فا ضل سلطان باہو ٹرسٹ ،رعنا شمع نذیر ،سعیدہ سلطانہ ، مسز بشریٰ چغتائی ، فا طمہ خان، رضیہ ہدایت ، نگہت فا روق ، سیدہ فرحت حسین ، عا ئشہ شا ہد ، اسماء آزاد ، میمونہ خان، مسز نسیم خان، مسز ثمینہ علی ، نجمہ حفیظ ، مسز نویدہ آصف، ملکیت مالا ، عشرت قا ضی ، سعیدہ سلطانہ ، صفیہ نور اختر ، صا ئمہ سلیم ، آئمہ خاں ، مسز سریہ ابراہیمی ، مسز گلزاراور نا دیہ رفیق ۔ اس موقع پر لا رڈ مئیر آف برمنگھم سید شفیق احمد شاہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہو ئے آنے والے معزز مہمانان مردو خواتین کو خوش آمدید کہتے ہو ئے کہاکہ عورت کا وجود اس کائنا ت میں با عث رحمت و افتخا ر ہے کیونکہ ایک عورت کئی وجود رکھتی ہے بطور ماں اس کے مقام اور اولا د سے محبت و الفت کا احسان کوئی بھی نہیں ادا کرسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بچے کی پہلی درسگاہ اسکی ماں ہے جہاں سے وہ سفر کا آغا ز کرتے ہو ئے کسی اہم منصب اور عہدے پر فا ئز ہوتا ہے ۔ محمد نواز خان نے کہاکہ خواتین چا ہیں تو کسی بھی معا شرے کی تطہیر و تربیت کے لیے اہم خدما ت سرانجام دے سکتی ہیں ۔ مقررین نے باالعموم دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ ظلم و تشدد اور با الخصوص کشمیری خواتین کی عزت و عصمت دری کے واقعات کی شدید الفا ظ میں مذمت کی اور عورت کے حقیقی مقام و مرتبہ کو پہچاننے اور اسے معاشرے میں یکساں اور مساوی حقوق دینے با رے جذبا ت و احساسات کا اظہا ر کیا ۔ اس موقع پر بریڈ فورڈ سے آئی ہوئی ایک فلاحی تنظیم فیملیز اینڈ بیبیز چیرٹی نے خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالہ سے پھیلتی ہوئی وباء با رے شعوری مہم کے حوالہ سے پمفلٹ وغیرہ بھی تقسیم کیے تقریب کے شرکاء کو محظوظ کرنے کے لیے پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے وا لے فنکاروں استاد چاند خان، استاد سورج خان سمیت دیگر نے قوالی ، کلام بابا بھلے شاہ ، وارث شاہ اور رومی کشمیر میاں محمد بخش سیف الملوک پیش کیا جبکہ اختتام پر پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/j6hjolb
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *