برمنگھم: مقامی امیدوار برایے کونسلر واش ووڈ ہیتھ شمس الرحمن خٹک کی انتخابی مہم کے حوالہ سے ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) لبرل ڈیمو کریٹک مڈ لینڈز کے زیر اہتمام نارٹن ہال میں مقامی امیدوار برایے کونسلر واش ووڈ ہیتھ شمس الرحمن خٹک کی انتخابی مہم کے حوالہ سے ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی سماجی مذہبی و مختلف مکاتب فکر نے بھرپور شرکت کی اور نہ صرف لبرل ڈیموکریٹک کے ساتھ جنرل انتخابات میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا بلکہ امیدوار برایے کو نسل شمس الرحمن خٹک کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر بر طانوی ممبر پارلیمینٹ جا ن ہیمنگ ، ممبر یو رپین پارلیمنٹ فل بینین ، امید وار برایے ایم پی لیڈی پول شہزاد اقبال ، سنیر کونسلر ذاکر چو ہدری ، کونسلر چو ہدری محمد اعظم ، سابق کونسلر راجہ محمد شوکت ، بیر سٹر اوورنگزیب خٹک ، صدر برٹش پشتو ن کمیونٹی برطانیہ رشید اللہ خان ، نایب صدر برٹش پشتو ن کمیونٹی برطانیہ حا جی معروف خان ، جنرل سیکرٹری برٹش پشتو ن کمیونٹی برطانیہ صفدر خان، گلزار احمد ، نا یب حسین مغل ، بیر سٹر ایوب خان، حاجی افضل خان، گل زمان ، معصوم انصاری ، راجہ محمد نواز، چو ہدری محمد رضوان ، خواجہ صفدر ، وحید رفیق ، چو ہدری نضابت ، گلزار احمد ، محمد اعظم اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مقررین نے کہا کہ کنزرویٹو اور لیبر پارٹی نے محض دعووں اور وعدوں کی سیاست کی ہے جبکہ عملی سطح پر ان کا کویی کام دکھایی نہیں دیتا ہے گذشتہ طویل عرصہ سے موجود ان کے ایم پی اور کونسلر ز حضرات محض اپنے عہدوں کا مزہ لوٹ رہے ہیں مڈلینڈز میں جگہ جگہ مسایل کی بھرمار دکھایی دے رہی ہے ۔ بنیا دی سہولیات جن میں تعلیم اور صحت سرفہرست ہیں کے حوالہ سے عوام کو مشکلا ت کا سامنا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کی تکا لیف اور مسایل کے ازالہ کے لیے ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے جس کے لیے عوام کو مقامی اور قومی سطح پر ایسی حکومت منتخب کرنا ہو گی جو عملی سطح پر کام کاج میں مہا رت رکھتی ہو ۔ انہو ں نے کہاکہ لبرل ڈیموکریٹک نے ہر حلقہ سے پڑھے لکھے اور با کردار افراد کا چنا ءو کیا ہے جن کو سپورٹ کرنا اور ووٹ دینا عوام کی ذمہ داری ہے جبکہ وہ حکومت میں آنے کے بعد عوام کے ساتھ کیے ہو یے تمام عہد و پیمان مکمل طور پر نبھا ییں گے اور عوام کو مایوسی کا سامنا نہیں ہو گا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jg4w4gq
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *