برطانیہ میں مقیم انسانیت کا درد رکھنے والے اہل دل 21 جون کو روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں گے،سمیرافرخ

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) برطانیہ میں مقیم انسانیت کا درد رکھنے والے اہل دل 21 جون کو روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں گے، میانما ر کے رہائشی انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلاحی اداروں کے منتظر محرومی و مجبوری کی تصویر بنے ہو ئے ہیں ، آمریت اور انتہا پسندی کے پروردہ حیوانوں نے روہنگیا مسلمانوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئرپرسن بنات المسلمین برطانیہ سمیرا فرخ نے روہنگیا مسلم کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ بر ما کے اندر نہتے اور مظلوم مسلمانوں کے ساتھ جو نا روا اور انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے اس پر اقوام عالم کی خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ برما کے مسلمان بنیا دی انسانی حقوق اور ضروریا ت سے بالکل لا تعلق ہیں ۔ ان سے تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس انسانیت سوز ظلم و جبر اور نا انصافی کے خلا ف آج بھی اگر ہم یک زبان نہ ہو ئے تو دنیا میں امن و آشتی کا دم بھرنے والے ختم ہو جائیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام سیاسی و ذاتی مفادات کو با لا طاق رکھتے ہو ئے با العموم اہل برطانیہ اور با الخصوص مسلم امہ روہنگیا مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہو نے والے ظلم و جبر کے خلا ف اپنی آواز ذمہ داران تک ضرور پہنچا ئیں تاکہ دنیا میں امن اور سلامتی کے علمبردار روہنگیا مسلم کے ساتھ ہو نے وا لے ظلم و جبر کے خلا ف بھی اپنا مو ئثر کردار ادا کر سکیں ۔ انہو ں نے کہاکہ بحیثیت انسان ہم سب کا یہ اولین فریضہ ہے کہ اپنی اپنی بساط اور دا ئرہ کا ر کے مطابق دنیا کے اندر امن و امان اور روادری کو فروغ دینے کے لیے مثبت کردار ادا کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمارا ہر عمل روہنگیا مسلم کی زندگی کی چند سانسیں محفوظ بنا نے کے لیے کا رآمد ثابت ہوسکتا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ 21 جون کو کونسل ہا ؤس کے باہر ہو نے والے احتجاج میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لیے بھرپور حصہ لیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jxmagf3
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *