بالسل ہیتھ فورم کے زیر اہتمام بالسل ہیتھ چرچ سنٹر میں اہم آگاہی سیمینا ر کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بالسل ہیتھ فورم کے زیر اہتمام نیو بالسل ہیتھ نیبر ہوڈ پلان کے با رے اہم آگاہی سیمینا ر کا انعقادبا لسل ہیتھ چرچ سنٹر میں کیا گیا ، جس میں بالسل ہیتھ سے متعلقہ اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ میزبانی کے فرائض چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد اللہ رحمن اور صبح راسب نے سرانجام دیے جبکہ سٹیج سیکرٹری کی خدما ت سٹیو بو تھم نے پیش کیں ۔ اس موقع پر آئین ایڈورڈز نے نیو پلان کے حوالہ سے بنیا دی معلومات ویڈیو ڈاکو منٹری کے زریعہ شرکاء کو دکھائیں جس میں بالسل ہیتھ میں رہنے والے مختلف کا روباری ، سماجی و سیاسی شخصیات اور نوجوانوں کی رائے نیو بالسل ہیتھ نیبر ہوڈ پلان کے حوالہ سے آنے والے ریفرنڈم کی وضا حت بھی کی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ،ڈاکٹر محمد خو رشید، ملک نذیر اعوان ، طارق جہا ں ، کونسلر محمد عظیم ، سنیئر وارڈن عبد الحمید ، محمد خالد ، کیرن لیچ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے عبد اللہ رحمن نے کہاکہ نیو بالسل ہیتھ پلان درحقیقت اس علاقہ میں بسنے والی عوام کے جذبات و خیالا ت کی ترجمانی کا اظہا ر ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس سے نہ صرف یہاں بسنے والے افراد کو خو د اعتمادی حاصل ہو گی بلکہ ذمہ داری کا احساس بھی ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ بالسل ہیتھ میں رہنے والے تمام افراد کو چا ہیے کہ 8 اکتوبر کو ہو نے والے نیو بالسل ہیتھ نیبر ہوڈ پلان سے متعلقہ ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیتے ہو ئے اس کی کامیابی کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ کسی ایک شخص یا کنبے کا مسئلہ نہیں بلکہ اجتماعی طور پر اس علاقہ کی عوام کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جسے تاریخ کبھی بھی فراموش نہیں کرسکے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہو رہا ہے کہ کسی اربن ایریا کے رہنے والے اس کے حوالہ سے نیبر ہوڈ پلان تیار کر کے سرکاری سطح پر کامیاب بنا نے کے لیے ریفرنڈم میں حصہ لے رہے ہیں انہو ں نے کہاکہ تقریبا 60 فیصد ایشین کمیونٹی نیو بالسل ہیتھ نیبر ہوڈ پلان کے حق میں ہے اور تمام کمیونٹیز کو بلا تفریق ایک اجتما عیت کی خا طر اسے اپنے علاقہ کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنا نے کے لیے کامیاب و کا مران بنا نا ہو گا ۔ جون ٹولیڈے نے کہاکہ نیو پلان بالسل ہیتھ کے رہائشیوں کا اتحاد و اتفاق قائم رکھنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اب یہ ہم سب کا بطور ذمہ دار شہری یہ فرض ہے کہ اپنے ساتھ رہنے والے دیگر افراد کو بھی اس کی اہمیت با رے با خبر کریں اور انہیں بھی اس پلان کو کامیاب بنا نے میں مکمل طور پر شامل کریں ۔ راجہ محمد امین جسٹس آف پیس نے کہاکہ نیو پلان بالسل ہیتھ کے رہنے والو ں کے لیے نیو ریلو ے سٹیشن کا بھی تحفہ لیکر آئے گا جس سے سفر کے مسائل اور مشکلا ت میں بہت زیادہ کمی واقع ہوگی ۔ انہو ں نے کہاکہ اس پلان کی کامیابی ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے ۔ سب لوگ 8 اکتوبر کو اس ریفرنڈم میں نیو پلا ن کے حق میں ووٹ دیکر اسے کامیاب بنائیں ۔ نوجوان لوک ہولینڈ اور عمران بوٹا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو درپیش مسائل اور مشکلا ت کے حوالہ سے بھی اس پلان میں مفید تجاویز شامل ہیں جن سے انہیں مثبت سرگرمیاں حاصل ہو نگی اس لیے اس علاقہ میں رہنے والے نوجوان لڑکے اورلڑکیا ں اپنے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے اس ریفرنڈم کو بھرپور کامیاب بنائیں ۔ شوکت علی اسلامک ہیلپ نے کہاکہ اس منصوبے سے بالسل ہیتھ میں تعمیر و ترقی کی ایک نئی فضاء قائم ہوگی اور عوام کی کھیل اور تفریح کے مواقع میں بھی خا طر خواہ اضا فہ ہوگا ۔ فل بینین سابق ممبر یو رپین پارلیمینٹ نے کہاکہ جو منصوبہ عوامی کی خواہشات اور بہتری کے لیے کا رآمد ثا بت ہو سکتا ہے اسے کسی بھی سیاسی و ذاتی رنگ سے ہٹ کر کامیاب ہونا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ عوام الناس کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے بنا ئے جا نے والے ہر منصوبے کی سپورٹ کرتے رہیں گے ۔ حبیب الرحمن نے کاکہا کہ بالسل ہیتھ کسی ایک کمیونٹی کا علاقہ نہیں بلکہ مختلف سوچ اور طریق کے افراد یہا ں بستے ہیں اس کی فضاء میں مزید اتحاد و اتفاق اور رواداری پیدا کرنے کے لیے اس نیو پلان کو پائیہ تکمیل تک پہچانا ہو گا ۔ سابق کونسلر شوکت علی نے کہاکہ بلا شبہ بالسل ہیتھ فورم عوامی بقاء اور افا دیت کے لیے کام کا ج کررہا ہے اس لیے جو نیو پلان اس عوامی خدمت گار ادارے نے ترتیب دیا ہے اس پر بھرپور اعتماد رکھتے ہو ئے اسے کامیاب بنانا ہو گا ۔ کونسلر ٹونی کینڈی نے کہاکہ 8 اکتوبر بالسل ہیتھ کے رہنے والوں کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اسے کامیاب بنا نے میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوشش کرنا ہو گی تاکہ ہم ایک نئے ویثرن اور ایک نئی امید کے ساتھ تعمیر و ترقی کی منازل طے کریں ۔ مظہر داد ایم ای سی سی سنٹر نے کہاکہ نیو بالسل ہیتھ نیبر ہوڈ پلان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے ۔ کونسلر روبرٹ ایلڈن نے کہاکہ ہر شخص اپنی بہتری کے با رے میں سمجھتا ہے لیکن یہ ایک نایاب مرحلہ ہما ری زندگی میں دکھائی دیتا ہے جسے ہر فرد کو کامیاب بنا نے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ چیف سپرینڈنٹ پولیس رچرڈ مور نے کہاکہ اس علاقہ کو جرائم سے پاک اور بہتر بنانے کے لیے ہمیں مل جل کر مثبت اقدامات اٹھا نے ہونگے مقامی پولیس لوگوں کے تحفظ اور انکی مثبت سرگرمیوں میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور اپنے تعاون کو جاری رکھیں گے ۔ کونسلر وکٹوریہ کوئین نے کہاکہ اس موقع پر بالسل ہیتھ کے رہائشیوں کو درپیش روزمرہ زندگی سے متعلقہ مسائل کے حوالہ سے سوالوں کاجواب دیا اور بالسل ہیتھ کو مل جل کر ایک بہتر علاقہ بنا نے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hq2ld9t
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *