ایان علی کے ساتھ بیرون ملک کون سفر کرتا تھا؟ نیب نے پتا لگا لیا

Print Friendly, PDF & Email

ماڈل گرل ایان علی کے ساتھ بیرون ملک کون سفر کرتا تھا؟ کون سفارشات کرتا تھا نیب نے معلوم کرلیا، نیب نے سابق ایم این اے رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایان علی کے ساتھ 45مرتبہ سفر کرنے والے شخص کا پتہ لگالیا گیا ہے، مشتاق نامی شخص نےایان کے ہمراہ بیرون ملک 45 دورےکیے۔ نیب نے دعویٰ کیا کہ سابق ایم این اے رخسانہ بنگش نے مشتاق کو ایوان صدر میں تعینات کرایاجبکہ نیب نے رخسانہ بنگش کا خط بھی حاصل کرلیا۔ نیب نے رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب کے مطابق مشتاق کی تعیناتی رخسانہ بنگش کے لیٹر پیڈ پر کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے گرفتار دو ملزمان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے نیب کے حوالے کردیا گیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/yxzs8eb2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *