انسپاڈ برطانیہ کی طرف سے بھا رتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بین الاقوامی پیس کانفرنس میں دعوت نامہ نظر ثانی کے بعد منسوخ

Print Friendly, PDF & Email

لیڈز ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) یو رپین تھینک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (انسپاڈ)برطانیہ کی طرف سے بھا رتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بین الاقوامی پیس کانفرنس میں دعوت نامہ نظر ثانی کے بعد منسوخ ، جنگی جرائم ، انسانی حقوق کی پامالی اور اسلامی جمہو ریہ پاکستان کو دو لخت کرنے کی سازش میں ملوث بھا رتی وزیراعظم امن کانفرنس کے مہمان نہیں بن سکتے ، تفصیلا ت کے مطابق معروف یو رپین تھینک ٹینک انسٹیٹیو ٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ ( انسپا ڈ ) برطانیہ نے بھا رتی وزیر اعظم نر یندر مودی کو حالیہ ستمبرکوبرطانیہ میں ہو نے والی بین الا قوامی پیس کا نفرنس میں مدعو کرنے کے حوالہ سے بطور مہمان خاص ایک دعوت نامہ جا ری کرنا تھا جو انکی بنگلہ دیش کے اندر دورہ کے دوران پاکستان کو دولخت کروانے میں اپنے رضا کا رانہ کردار اور جنگی جرائم کے اعتراف جرم میں منسوخ کردیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ ( انسپا ڈ )برطانیہ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر گو ہر الماس خان نے ویڈیولنک کے زریعہ سے انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ ( انسپا ڈ ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار محمد طا ہر تبسم ، کرنل (ر) محمد اعظم قا دری ، گلینا یا کووا ، سٹیو فرانسز ، عبد الرحیم بٹ اور راجہ اے ڈی خان سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ جو شخص انسانی حقوق کی پامالی اور جنگی جرائم کا مرتکب رہ چکا ہے اس کا امن کے حوالہ سے کسی بھی تحریک یا پروگرام سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بھا رتی وزیراعظم نے اپنے بیانات اور اظہا ر خیال سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ واقعہ ہی ایک جنونی اور انتہا پسند ہندو ہیں اور ان کے عزائم سے بھا رت اور ایشیاء بھر میں رہنے والی دیگر اقلیتوں کے امن و امان اور سلامتی کو شدید خطرہ لا حق ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسے شخص کے خلا ف بین الا قوامی سطح پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلا ف اٹھا ئے جا نے والے منفی عوامل کے خلا ف با قا عدہ قانونی طور پر مقدمہ درج کیا جا نا چا ہیے ۔ انہو ں نے موجودہ برما کی صورتحال پر اپنے ردعمل کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہاکہ موجودہ برما کی حالت پہ مسلم امہ کی حیران کن خاموش معنی خیز ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ برما میں ہو نے والے ظلم و جبر کے خلا ف آواز بلند کرنا ہو گی ۔ انہو ں نے کہاکہ کوئی بھی خطہ عدل و انصا ف اور امن و امان کے بغیر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گا مزن نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی سا لمیت اور امن و امان کے لیے مسلح افواج پاکستان کے آپر یشن ضرب عضب کی بھرپور تا ئید و حما یت کرتے ہیں انتہا پسندی اور دہشتگردی کو مل کر زور با زو سے کچلنا ہو گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے پلیٹ فارم سے حالیہ ستمبر میں ہو نے والی بین الاقوامی امن کا نفرنس اقوام عالم میں دہشتگردی ، انتہا پسندی ، فرقہ واریت اور بد امنی کے خلا ف ایک متحد و منظم تحریک ثا بت ہو گی اس حوالہ سے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zcvx7wh
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *