امہ کئیر فا ؤ نڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ہال میں پروگرام کا انعقاد ۔۔۔۔ رپورٹ: ایس ایم عرفان طا ہر، برمنگھم

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم (رپورٹ: ایس ایم عرفان طا ہر) امہ کئیر فا ؤ نڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ہال میں ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کی میزبانی کے فرائض بانی چئیرمین امہ کئیر فا ؤ نڈیشن فراز یونس اور شریک چئیرپرسن سفینہ اخترنے سرانجام دیے جبکہ سٹیج سیکرٹری شیراز احمد تھے ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز شیخ ابو عاصم بداوی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت خواں میکا ئیل نے رسول اکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھا ور کیے ۔ صدر امہ کئیر فا ؤ نڈیشن طا رق اصغر نے پروگرام میں تشریف لا نے والے معزز مہمانان گرامی کو امہ کئیر فا ؤ نڈیشن کا بنیا دی تعارف اور اس کے زیر سائیہ چلا ئے جا نے والے پر وجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، انہو ں نے کہاکہ امہ کئیر فا ؤ نڈیشن کا بنیا دی مقصد جنگ اور قدرتی آفات سے متا ثرہ افراد کی معاونت اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ساتھ مستقل ریلیف پہنچا نا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیلی بربر یت اور ظلم و جبر کا شکا ر معصوم فلسطینی انسانی خدمت کے طلبگار ہیں جنہیں صحت اور خوراک کی بنیا دی سہولیات فراہم کرنا ہما ری اولین ذمہ داری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ امہ کئیر فا ؤنڈیشن بے یارو مدگار اور بے سہارا افراد کو ریلیف پہنچانے کے لیے نہ صرف پاکستان اور کشمیر بلکہ بین الاقوامی سطح پر شب و روز مصروف عمل ہے ۔ غزہ سے آئے ہو ئے فلسطینی یوسف حسان نے کہاکہ فلسطین میں بسنے والے غزہ کے باشندے بنیا دی ضروریا ت سے محروم زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں انکے پاس نہ تو صاف شفاف پانی میسر ہے اور نہ ہی خوراک جس کی بدولت اسرائیل کی طرف سے گولہ با ری اور فضائی جنگ کے علاوہ بھی مزید مصائب اور مشکلا ت کا سامنا ہے ۔ انہو ں نے کہ 2014 کے آخری پچاس ایام میں تقریبا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہداء کی تعداد 2143 جبکہ زخمیوں کی تعداد 11000 ہزار سے زائد ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جو لوگ زخمی ہیں ان میں سے کسی کی ٹانگ نہیں کسی کا ہاتھ نہیں اور کسی کے جسم کا کوئی نہ کوئی حصہ مستقل طور پر مفلوج ہو گیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اسرائیلی ایف 16 ہمہ وقت شیلنگ اور راکٹ چھورتے رہتے ہیں جس سے غزہ کا کوئی حصہ محفوظ نہیں رہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ غزہ کے اندر کوئی بھی انسانی جان محفوظ نہیں ہے افسوسناک بات تو یہ ہے کہ عرب اور مسلم ممالک جن سے کوئی مدد کی توقع تھی وہ شہید ہونے والے اسرائیلی بچوں ، بوڑھوں ، مرد و خواتین اور نوجوانوں کے لیے کفن کا انتظام کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل مسلسل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بناتا رہے اور مرنے کے بعد عرب مسلمان انہیں کفن پہنا سکیں ۔ انہو ں نے کہاکہ صرف غزہ کے اندر اس وقت تک سو سے زائد مساجد کو مسما ر کردیا گیا ہے ، بازار ، گلیاں اور کوئی بھی ایسا کونہ نہیں جہاں حفاظت سے رہا جا سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ کوئی ایسا ملک نہیں جو مظلوم فلسطینیوں کو امداد کے طور پر پناہ گاہ مہیا کر سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ ملا ئشیا کے بعد واحد برطانیہ ہے جس نے ہمیں نہ صرف ویزا جاری کیا بلکہ ہما ری ہر طرح کی سپورٹ بھی کی اور ہمیں مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ غزہ اور فلسطین میں کام کرنے والی پیشتر تنظیمیں اور فلاحی ادارے محض فوٹو سیشن اور خانہ پوری کے لیے وہا ں جا تے ہیں جبکہ امہ کئیر فا ؤنڈیشن کی خدما ت با الخصوص ٖغزہ اور با العموم فلسطینی با شندوں کے لیے نا قابل فراموش ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ جو لو گ پر خلوص انداز میں حقیقی معنو ں میں غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کی خدمت میں مصروف ہیں انہیں اخلاقی اور ہر طرح کا تعاون فراہم کرنا بحیثیت انسان ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ نعت گوہ شاعرہ محترمہ سمعیہ ناز نے کہا کہ ہر درد دل رکھنے والا فلسطینیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جو لو گ حقیقی معنو ں میں فلسطینی عوام کے مصائب اور مشکلا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے انکی فلا ح کا بیڑا اٹھا ئے ہو ئے ہیں انکے ساتھ تعاون ہما را فریضہ ہے ۔ اس موقع پر صا حبزادہ تسلیم احمد صا بری ، الحاج سرور حسین نقشبندی نے ویڈیو لنک کے زریعہ سے خطاب کرتے ہو ئے امہ کئیر فا ؤ نڈیشن کی خدما ت کو سراہا ۔ بانی چئیرمین فراز یونس نے کہاکہ انسانیت کے ناطے ہر ذی شعور انسان کو چاہیے کہ بلا تفریق مشکلات اور مصائب کا شکار افراد کی مد د دل کھول کر کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد ہی درحقیقت دنیا اور آخرت میں کامیاب و کامران ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جب تک اللہ رب العزت نے توفیق دی مجبوریوں اور محرومیوں کا شکار انسانوں کو ریلیف پہنچا نے اور انکی فلا ح و بہبود کے لیے مثبت اقداما ت اٹھا تے رہیں گے ۔ پر وگرام کے اختتام پر مہمان خاص صا حبزادہ نیا ز الحسن سروری چئیرمین سلطان باہو ٹرسٹ نے غزہ اور دیگر ممالک میں جنگ و جدل کا شکاربننے والے مسلمانوں کے لیے امن و آشتی کی خصوصی دعا بھی کی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jxeu598
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *