اقلیتی برادری میں میٹرک میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار سکھ طالبہ نے انڈین امداد ٹھکرا دی

Print Friendly, PDF & Email

ننکانہ صاحب (سٹاف رپورٹر) گرودوارہ جنم استھان کے ہیڈ گرنتھی گیانی پریم سنگھ کی ہونہار بیٹی رنبیر کور نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2015ء میں 1035نمبر حاصل کر کے اقلیتی برادری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ بھارتی شرومنی کمیٹی کی طرف سے طالبہ کو 51,000 روپے کی انعامی امداد کا اعلان کیا گیا لیکن طالبہ نے لینے سے انکار کر دیا اور طالبہ کے والدین نے شکریہ کے ساتھ پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ تاہم سردار گوپال سنگھ چاولہ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چئیرمین صدیق الفاروق کی طرف سے ہونہار رنبیر کور کے لئے ایک لاکھ روپے اور سکھ سنگت کی طرف سے آئندہ کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ بلونت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی نے شاندار کامیابی حاصل کر کے نہ صرف سکھ کمیونٹی کا سر بلند کیا بلکہ پاکستان کی بھی شان بڑھائی۔ میں اپنی بیٹی کے لئے انعام اور آئندہ تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے اعلان پر متروکہ املاک بورڈ اور سکھ سنگت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

Short URL: http://tinyurl.com/hzzr45s
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *