اشتہاری مجرم پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹر میں پناہ لینے لگے

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز)اشتہاری مجرم پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹر میں پناہ لینے لگے ،مذکورہ مجرم ڈکیتی ،چوری اور دیگر سنگین وار داتوں میں ملوث اشتہاری ،مفرور ہے ۔ مجرم سرکاری ملازم کے روپ دھار کر پولیس ہیڈ کوارٹر میں چھپا ہوا ہے ۔شہری نے ڈپٹی کمانڈنٹ کو نشاندہی کردی بتایا گیا ہے کہ شہری محمد بشارت ولد محمد اشرف نے ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کو تحریر ی طور پر بتایا کہ مجرم محمد اقبال ولد عبدالحق،اور اس کا بیٹے قیصر عرف قیصری پیشہ ور مجرم ہیں ان کے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی ،چوری اور دیگر خطرناک دفعات کے تحت مقدہ نمبر279/15تھانہ مراد پورہ ضلع سیالکوٹ ،مقدمہ نمبر267/14,521/15,342/13,505/15تھانہ صدر فاروق آباد ،342/13تھانہ صدر فاروق آباد ،162/13تھانہ صفدر آباد اوردیگر درجنوں مقدمات درج ہیں اور مجرم ان مقدمات میں اشتہاری مفرور ہے مجرموں نے محفوظ پناہ لینے اور تھانوں کی پولیس سے چھپنے کیلئے پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹر فاروق آباد کے اندر موجود محکمہ نہر کے دفتر کو اپنی اماج گاہ بنا رکھا اور محکمہ نہر کے سرکاری کوارٹر میں بیٹھ کر مجرمانہ سرگرمیوں کو کمان کرتے ہیں یہ کہ پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹر جو کہ انتہائی حساس ادارہ ہے ،اوراشتہاری مجرم اس کے اسلحہ گودام کے قریب رہائش پذیر ہے اوردیگر اشتہاری مجرم اس کے ہاں ٹھہرتے ہیں جوکسی بھی وقت کسی بڑی دہشت گردی کا موجب بن سکتا ہے درخواست گذار نے ڈی پی او شیخوپورہ سہیل ظفر چٹھہ سے اپیل کی ہے کہ اشتہاری ملزم قیصر عرف قیصری اور اس کے والد محمد اقبال حال تعینات سرکاری ڈیوٹی (مالی محکمہ نہر) پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹر فاروق آباد کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/j2tbx2m
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *