اس مفت مشورے کا احساس زرداری صاحب کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہو گا۔ فواد چوہدری

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: سابق صد رآصف علی زرداری کے حکومت کے خلاف تازہ بیان اور اپوزیشن کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے اعلان کے بعداسلام آباد کا سیاسی درجہ حرارت گرم ہونے لگا ہے ،فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن کو دھمکی دے دی ہے جبکہ آصف علی زرداری کے لیے بھی مفت مشورہ دے دیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاسے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کیلئے ووٹ چاہئیں زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔


Short URL: http://tinyurl.com/y8efhp2a
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *