آزادی کی جدو جہد میں مولانا ظفر علی خاں کی جرات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: تنویر ورک

Print Friendly, PDF & Email

مولانا ظفر علی خاں ؒ کے یوم وفات کے موقع پرپریس کونسل (رجسٹرڈ ) فاروق آباد اور سماجی تنظیم ’’ڈائیلاگ کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سماجی سیاسی شخصیت چوہدری تنویر احمد ورک آف نوکھر نوتھے ۔ سیمینار میں صدر ڈائیلاگ حافظ سعادت حیات،صدر ماں فاؤنڈیشن سیٹھ افتخار احمد ،ایڈمنسٹریٹرملک عبدالجبار، مقامی صحافی برادری اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تنویر احمد ورک نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان کی شخصیت کے ذکر کے بغیر بر صغیر کی تاریخ ادھوری رہے گی مولانا نے اپنے قلم اور زبان سے ملت اسلامیہ جو خدمت کی ہے مسلمانان ہندوستان اس احسان سے کبھی عہدہ بر آنہیں ہوسکتے۔ وہ ایک سچے مسلمان شعلہ بیاں خطیب بے خوف اور ناقابل تسخیرصحافی جلیل القدر شاعر بے مثل ادیب اور پر عزم قائد تھے ۔برصغیر کی سیاسی آزادی کی جدوجہد اور برطانوی سامراج کے خلاف جنگ میں مولانا نے جس جرات اور بے خوفی اور سرفروشی کے ساتھ معرکہ آرائی کی اسے ہندوستانی سیاست کا کوئی فرد بھی فراموش نہیں کرسکے گا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hjya8xu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *