ؒ ؒ لاہور: دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں پاک فوج ان کو نیست و نابودکردے گی : الحاج زبیر

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں پاک فوج پاتال تک پیچھا کرکے ان کو نیست و نابودکردے گی ان خیالات کااظہارمعروف سماجی رہنما ،مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے تاجروں کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاشکارپورمیں دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے کسی رحم کے حقدار نہیں ان کے خلاف بے رحم اپریشن جاری رہے گا۔ الحاج زبیر احمدنے کہا تمام اہلِ وطن سے میری گذارش ہے کہ اپنے گردو نواح کا بغور جائزہ لیں انسانیت کے دشمنوں پرکڑی نظررکھیں اس وقت پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گذررہاہے ملک کو بدترین دہشت گردی کا سامناہے اس لئے ہر قسم کی احتجاجی سیاست سے اجتناب کیا جائے اسی طرح درپیش چیلنجزکا مقابلہ کیا جا سکتاہے ۔

 

Short URL: http://tinyurl.com/gltd54t
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *