۔8سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے بعد چچا نے قتل کر ڈالا

Print Friendly, PDF & Email

۔8سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے بعد چچا نے قتل کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر فاروق آباد کے نواحی علاقہ باوے دی کیرکے رہائشی کرامت علی کے پاس اس کی 8سالہ نواسی رہتی تھی گزشتہ روز رشتہ میں اس کے چچا رفیق ولد حمید بہانے سے اپنے ساتھ لے گئے اور جنسی زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔بچی کی غیر موجودگی کے باعث اہلِ خانہ شدید پریشان ہو گئے اور آخری دفعہ رفیق ولد حمید کے ساتھ گھر سے باہر جانے کی بناء پر اس سے پو چھ گچھ شروع کردی بعد ازں اہل خانہ نے پولیس کو کال کر کے ملز م کو پولیس کے حوالے کر دیا تھانہ صدر فاروق آباد کے SHOرانا قمر ساجد اور ان کی تفتیشی ٹیم نے ملز م سے اقرار جُرم کروایا اور ملز م کی نشاندہی پر قریبی کھیتوں سے بچی کی تشدد زدہ نعش جس کے گلے میں پھندہ لگاہوا برآمد کی۔اس انتہائی افسوسناک واردات کی اطلاع پر DPOشیخوپورہ افضال کوثر،ایڈیشنل SPعرفان اللہ خان اور DSPمرزا محمد عارف رشیدکے ہمراہ موقع پر پہنچے انہوں سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے اخلاقی اقدار ختم ہو چکی ہیں اپنا ہی خون اور اپنے ہی رشتہ دار بچوں سے اس قدر گھناؤنی حرکت کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ ذمہ دار اور فرض شنا س DSPصدر سرکل مرزا محمد عارف اور تھانہ صدر فاروق آباد کے SHOرانا قمر ساجد کو میں شاباش دیتا ہوں کہ انہوں نے اس قدر سنگین مجرم کو سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کیا۔علاقہ مکینوں نے اس گھٹیا ملز م کی تفتیش اور اس کے جُرم کو فوری طور پر عوام کے سامنے لانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

 879 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/hh9ny5d
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *