۔39 ویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت زیر سرپرستی صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جما عتی جامع مسجد مہر الملت میں انجام پذیر ہوئی

Print Friendly, PDF & Email

قیامت کے روز اللہ رب العزت کے حضور آل محمدﷺ اور اصحا بؓ سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کو اللہ جداگانہ وقا ر سے نوازے گا
ہر کوئی دامن حبیب تھام لے تو معاشرے میں برائیوں اور بیما ریوں کا خود بخود خاتمہ ہو جا ئے گا، سید ریاض حسین شاہ ، مفتی اقبال چشتی
میلاد مصطفیﷺ منانا سنت صحابہ اور اسلاف ہے اسکا انکار کرنے والے درحقیقت شیطان کے پیروکار ہیں،علامہ محمد عتیق ،صاحبزادہ نعمان


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) امیر ملت نعت کونسل کے زیر اہتمام 39 ویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت زیر سرپرستی عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جما عتی سجا دہ نشین آستانہ عالیہ امیر ملت علی پو ر سیداں شریف جما مع مسجد مہر الملت میں انجام پذیر ہوئی جس کی صدارت مفسر قرآن پیر سید ریا ض حسین شاہ مرکزی نا ظم اعلیٰ جما عت اہلسنت پاکستان نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض صاحبزادہ سید نعمان حسین شاہ جما عتی نے سرانجام دیے محفل پاک کی نقابت افتخار رضوی نے کی آغاز اللہ کے بابرکت کلام سے قا ری کرامت علی نعیمی نے کیا ۔ اس موقع پر معروف نعت خواں محمد یوسف میمن ، محمد شہباز قمر آفریدی ، سید ذبیب مسعود شاہ ، قا ری احمد رضا جما عتی ، سرور حسین نقشبندی ، ذوالفقار علی حسینی ، سید رشید حسین شاہ ترمذی ، سید صہیب حسین شاہ جما عتی ، صابر سردار ، عمران حسن قادری اور دیگر نے با رگاہ رسالت ﷺ میں گلہا ئے عقیدت کے پھول نچھا ور کیے ۔ اس موقع پرپیر سید محمد زاہد حسین شاہ ، علامہ عبد المجید قادری ،صاحبزادہ برکا ت احمد چشتی ، مفتی محمد فیض الرسول ، علامہ نو الاقطاب صدیقی ، علامہ محمد عتیق ، چو ہدری ارشد ، محمد واحد ، شیخ عمران ، حاجی محمد اعظم ، حا جی غلام حسین جما عتی ، حاجی ادریس ، حاجی ملت رسول ، اصغر علی چو ہا ن حیدری ، حاجی یاسین ، چو ہدری گلفام ، محمد خالد ، محمد عمران ملک ، حاجی زرک ، علی رضا حیدری ، حاجی محمد نور جما عتی ، انجم ، محمد افتخا ر جما عتی ، مسعور معروف جما عتی ، محمد حسن ، محمد حسنین ، نا ئب حسین مغل ، حافظ قاسم صدیق چشتی ، حاجی ظہو ر احمد جما عتی ، حاجی محمد بشیر ، حاجی نور محمد ، حافظ محمد امجد ، حاجی محمد فیا ض ،حاجی محمد سلیم ، محمد سادات ، محمد اکرم ، سعید خان، شید مصور حسین شاہ ، حاجی محمد نذیر ، محمد نواز جما عتی اور دیگر بھی موجو د تھے ۔اپنے صدارتی خطبہ میں مرکزی ناظم اعلیٰ جما عت اہلسنت پاکستان پیر سید ریا ض حسین شاہ نے کہاکہ اللہ رب العزت سے نیکو کا روں کی صحبت اور نسبت کے حوالہ سے دعا کرتے رہنا چا ہیے ۔اگر انسان علم و شہرت اور ترقی چاہتا ہے تو اپنی نسبتو ں کا پاس رکھنا سیکھے ۔ انہو ں نے کہاکہ قیامت کے روز اللہ رب العزت کے حضور آل محمدﷺ اور اصحا بؓ سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کو اللہ جداگانہ وقا ر سے نوازے گا ۔ دوسروں پر تنقید کی بجا ئے ہمیں اپنی اصلاح اور بہتری کی طرف توجہ دینی ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں خود نما ئی اور انا پرستی نے اندھا بہرہ اپا ہج اور برہنہ بنا دیا ہے ۔انسان کے ہر مرض کی دوا اور دعا چوکھٹ رسول پر موجود ہے ہر کوئی دامن حبیب تھام لے تو معاشرے میں برائیوں اور بیما ریوں کا خود بخود خاتمہ ہو جا ئے گا ۔ محفل پاک کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے مولانا مفتی محمد اقبال چشتی صدر جما عت اہلسنت پاکستان پنجاب نے کہاکہ رسول اللہ سے محبت کا تقاضا ہے کہ انکی آل اصحاب اور ازدواج کی عزت و تعظیم کی جا ئے ۔ جس کسی نے بھی اہلبیت اطہا رؓ اور صحابہ کرامؓ میں سے کسی ایک سے بھی بغض یا عداوت رکھی تو اسکا ایمان ضائع ہوگیا ۔آل رسول اور اصحابؓ سے مشترکہ عقیدت و محبت رکھنا ہی ایمان کی سلامتی اور تکمیل ہے ۔ انہو ں نے کاکہ رسول اللہ ﷺ کے پیرو کار ہی درحقیقت دنیا کے اندر امن و محبت اور رواداری کا پرچار کرنے والے ہیں ۔ جو شخص اللہ کے حبیب ﷺ سے اپنے ماں باپ اپنی آل اولاد اور ہر شے سے زیادہ محبت نہیں رکھتا اسکا ایمان نا مکمل روز قیا مت وہ آپ ﷺ کی رحمت و شفاعت سے محروم ہی رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح اصحاب کہف کی غار میں بیٹھنے والا کتا جنتی ہے اسی طرح رسول کریم ﷺ کی محفل میں بیٹھنے والا منگتا بھی جنتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ آلؓ اور اصحابؓ نے عظمت پائی تو رسول اللہ ﷺ کی نسبت سے قیامت تک آنے والے انسانوں میں سے جو کوئی بھی عظمت اور رتبہ چاہتا ہے تو آپ ﷺ کی غلامی اختیا ر کرلے ۔ انہو ں نے کاکہاکہ حضرت فاطمتہ الزہرہؓ وہ شخصیت ہیں جن کی آمد پر آپﷺ نے اپنی مسند چھوڑ دی جو شخص فاطمتہ الزہرہ یا انکے بچوں کا نافرمان ہو گا تو وہ روز قیامت جنت کی خوشبو سے بھی محروم رہے گا ۔ علامہ محمد عتیق نے کہاکہ مسلمان فرقوں گروپوں اور گروہوں میں تقسیم ہو کر اپنی قوت کو مزید کمزور کررہے ہیں ۔ انبیا ء ؑ کے بعد اولیا ء اللہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انسان کی اصلا ح کرتے ہیں اور انہیں صراط مستقیم کا مسافر بنا تے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ میلاد مصطفیﷺ منانا سنت صحابہ اور اسلاف ہے اسکا انکار کرنے والے درحقیقت شیطان کے پیروکار ہیں۔

 1,358 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/j3g257y
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *