گلگت بلتستان کی تقسیم کشمیری قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، یو کے پی این پی برمنگھم

Print Friendly, PDF & Email

۔ 7 اضلا ع اور 25 لاکھ کی آبا دی کو زبردستی پاکستان کا صوبہ بنانا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور قوانین کی کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے
ریاست جمو ں وکشمیر تقسیم کرنے والے کشمیری قوم کے ہمدرد اور حمایتی کبھی بھی نہیں ہوسکتے ہیں، قمر خلیل ، سعید خان، منصور شاہ ،شاہد محمود


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) گلگت بلتستان کی تقسیم کشمیری قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ، 7 اضلا ع اور 25 لاکھ کی آبا دی کو زبردستی پاکستان کا صوبہ بنانا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور قوانین کی کھلم کھلا خلا ف ورزی ہے ، ریاست جمو ں وکشمیر تقسیم کرنے والے کشمیری قوم کے ہمدرد اور حمایتی کبھی بھی نہیں ہوسکتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم قمر خلیل ، ترجمان سعید خان، سید منصورحسین شاہ آرگنا ئزراور شاہد خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے پاکستانی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا نے کی کاروائی کے خلا ف انتہا ئی ردعمل کا اظہا ر کرتے ہو ئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے گلگت بلتستان کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری قوم کی امنگوں کے خلاف کرکے اپنی نفرت اور دشمنی کا ثبوت دے دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پہلے پاکستانی حما یت یا فتہ قبائل نے 1947 کوتقسیم کشمیر کی سب سے پہلے بنیا د ڈالی اور اب ریاست جمو ں کشمیر کو تقسیم در تقسیم فا رموں کی طرف لیجا یا جا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ غیور اور محب وطن کشمیری کبھی بھی ایسی تقسیم کو قبول نہیں کریں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ چینی سرمائیہ کا ری اور ذاتی مفادات کی خا طر ایسے منفی اقداما ت بین الاقوامی قوانین کے خلا ف ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان بھا رت کے زیر تسلط کشمیر کو بھی تقسیم کرنے کا موقع اور دلیل فراہم کررہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک طرف تو پاکستان دنیا بھر میں کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دلوانے کا شور مچاتا ہے اور دوسری طرف کشمیری قوم کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے میں مصروف ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی ایجنٹ دنیا بھر میں حق خود ارادیت اور فطری آزادی کے نام پر کشمیریوں کے حقوق کو سبو تاژ کروانے میں مصروف عمل ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقا ب کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یو کے پی این پی ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دے گی اور دنیا بھر میں اس نا انصافی کے خلا ف احتجاجی تحریک شروع کی جا ئے گی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/j7bcqtd
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *