گزشتہ روز شیخوپورہ پولیس کا کریک ڈائون 15 مجرمان اشتہاری اور 4 عدالتی مفرور گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

تفصیلات کےمطالق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ افضال احمد کوثر نے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر، مجرمان اشتہاریوں، اسلحہ و منشیات فروشوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نےاپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گزشتہ روز ناجائز اسلحہ کے تین مقدمات درج کئے ملزمان کے قبضہ سے رائفل ایک عدد، پسٹل ایک عدد اور کاربین ایک عدد اور سترہ گولیاں برآمد کیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے پولیس نے ایک مقدمہ رجسٹرڈ کیا، ملزمان کے قبضہ سے 105gmہیروئن برآمد کر لی۔ خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 15مجرمان اشتہاریوں اور4عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ افضال احمد کوثر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ شیخوپورہ کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

925 total views, 2 views today

Short URL: //tinyurl.com/jg6gmy5
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *