کشمیر پر بھارتی قبضہ، برسلز میں بھی یوم سیاہ منایا گیا

Print Friendly, PDF & Email

کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام 27 اکتوبر بروزہفتہ کشمیرپر بھارتی قبضے کے دن کویوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے برسلزمیں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسیدنے کی۔

اس دوران ایک احتجاجی یاداشت بھی بھارتی سفارت خانے کو پیش کی گئی جس میں کہاگیاہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے، نیز کشمیرپر اپنا غیرقانونی قبضہ ختم کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اپنے وعددوں پر عمل کرے۔

مظاہرے میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوںنے کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پرکشمیریوں کے حق میں اوربھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

اپنے خطاب میں چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے مطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکاجائے اور بھارت فوراً اپنی افواج کشمیرسے نکالے، کشمیریوں کا ان کاحق دیاجائے۔

یادرہے کہ دونوں اطراف کے کشمیری اور دنیا میں رہنے والے کشمیری ستائیس اکتوبر(کشمیرپر بھارتی قبضے کے دن) کو ہرسال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

علی رضاسید نے کہاکہ کشمیریوں کوان کے حقوق ملنے چاہیں۔ بھارت کشمیر اپنا قبضہ ختم کرے، کشمیریوں پرناانصافیاں ختم ہونی چاہئیں تاکہ کشمیری خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔ کشمیرمیں امن ہوگاتوپورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

دیگر مقررین سردار صدیق ۔عامر سنی ۔راجہ خالد ۔راجہ طارق اور کینتھ رائے نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت سے کبھی بھی دستبردارنہیں ہوگی۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ سارا جنوبی ایشیاء اور پوری عالمی برادری یہ جانتی ہے کہ انسانی حقوق کشمیریوں کا ایک خواب ہے اور کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت پر کبھی بھی سودابازی نہیں کرے گی۔

مقررین نے کہاکہ ہم یہ مظاہر ہ کرکے بھارت کی ریاست اوروہاں کی حکومت کو یہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ کشمیری بھارت کا غیرقانونی قبضہ تسلیم نہیں کرتے ۔کشمیری قوم اپنے مستقبل کا آزادماحول میں فیصلہ کرناچاہتی ہے۔ افسو س سے کہناپڑتاہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے لیکن وہ کشمیریوں کے حقوق دبارہاہے اور مقبوضہ وادی میں بے گناہ لوگوں کوقتل کررہاہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہمارے بھائی اور بہنیں گذشتہ سات عشروں سے بھارتی ظلم و ستم کا شکارہیں۔ روزانہ کی بنیادوں پر ریاستی ادارے انھیں کچلنے پر لگے ہوئے ہیں۔ وادی میں بھارتی پولیس اور سیکورٹی فورسزکشمیریوں کو قتل کررہے ہیں، مظاہرے کے شرکاء نے اس عزم کااظہارکیا کہ ہم مسئلہ کشمیرخاص طورپر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y9r5z8z6
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *