کراچی میں غیرقانونی تجاوزات پر سپریم کورٹ کا سندھ حکومت کو نوٹس ،اداروںکے سربراہان رپورٹ سمیت طلب

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: کراچی میں غیرقانونی تجاوزات پر سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو نوٹس بھیج دیا،غیرقانونی تجاوزات سے متعلق سماعت منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہو گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں غیرقانونی تجاوزات پر سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو نوٹس بھیج دیا،غیرقانونی تجاوزات سے متعلق سماعت منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہو گی ۔جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس منیب اختر درخواست پر سماعت کرینگے،عدالت نے اداروں کو سربراہان کو رپورٹ کیساتھ منگل کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے کراچی 1950 کے بعد کا اصل ماسٹرپلان طلب کر رکھا ہے ،سپریم کورٹ نے کراچی کی تباہی پر سندھ حکومت کو کابینہ اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا،عدالت نے غیرقانونی تجاوزات ،پارکس ،شادی ہالز ،گلوبل مارکی سے متعلق حکم پر عملدار آمد رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے ایس بی سی اے ،کے ڈی اے ،کے ایم سی ،کنٹونمنٹ اور دیگر اداروں سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

567 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/y6bk5c7k
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *