کرائسٹ چرچ حملے کی ویڈیو دکھانے پر ترکی کے صدر اردوغان پر تنقید

Print Friendly, PDF & Email

نیوزی لینڈ میں ایک مسجد میں حملے کے دوران بنائی گئی ویڈیو کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی اور اسے سوشل میڈیا کی ویب سائٹوں سے ہٹا دیا گیا۔

لیکن ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو اس ماہ کے آخر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہونے والی انتخابی ریلی کے دوران اس ویڈیو کو بڑی سکرین پر دکھانے میں کچھ غلط نہیں لگا۔

اتورا کو ہونے والی ریلی کے دوران صدر اردوغان نے اپنی تقریر روک کر مسجد کے اندر ہونے والی ہلاکتوں کی تصاویر کو ایک بہت بڑی سکرین پر دکھایا۔

انہوں نے کہا ’دنیا بھر میں لیڈر، اقوام متحدہ سمیت تمام تنظیمیں اسے اسلام اور مسلمانوں پر حملہ تسلیم کرتے ہیں، لیکن کوئی یہ نہیں کہتا کہ یہ ’عیسائی دہشت گرد ہے‘۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ’اگر یہ کوئی مسلمان ہوتا تو وہ اسے اسلامی دہشت گرد کہتے۔‘

Short URL: http://tinyurl.com/y5zp6rez
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *