ڈاکٹر علّامہ اقبال اُردو پرائمری ہائی اسکول وجونئیر کالج ریسو ڑ ضلع واشم میں جشن یوم جمہوریہ

Print Friendly, PDF & Email

واشم (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ سے) الہلال ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈ اکٹر علّامہ اقبال اُردو پرائمری،ہائی اسکول وجونئیر کالج میں بتاریخ ۲۶ ؍جنوری کوجلسہ یوم جمہوریہ بڑے ہی جوش و خروش سے منا یا گیا۔جلسہ کی صدارت اسکول ھٰذا کے صدرمدرس محترم جناب ضمیر احمد خان نے انجام دی۔پرچم کُشائی کی رسم سوسائٹی کے رُکن محترم جناب عبدُ الصمد صاحب نے ادا کی۔اسکول ھٰذا کے طلباء وطالبات اور اساتذ ہ نے اپنی متر نم آواز میں حب الوطنی گیت پیش کئے اور سامعین کو محظوظ کیا۔صدارتی خطبے میں ضمیر احمد خان نے ملک کے دستور کے ضمن میں مختصراً لیکن جامع زرّیں خیالات کا اظہار کیاصدر محترم کی اجازت سے جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا شرکاء میں ہائی اسکول سے محمد ذاکر ،محمدصادق ،محمد نصیر،جونئیر کالجلیکچرار میں جناب وقار محسن،شیخ محمد شاکر،مس حمیرہ،ندا آفرین،اور پرائمری اسٹاف ودیگر مہمان خصوصی موجود تھے۔نظامت کے فرائض محمد سعید خان نے بحسن وخوبی انجام دی۔

 905 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/gpvr9pg
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *