پیپلزیوتھ کی جانب سے پیپلزپارٹی کا 51واں یوم تاسیس جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

Print Friendly, PDF & Email

پیپلزیوتھ کے کارکنان قافلوں کی صورت میں مشعل بردار ریلی کے ساتھ جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوئے ۔
جگہ جگہ کیک کاٹنے کی تقاریب اور آتش بازی کے مظاہروں نے ماحول کو گرما دیا۔
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار کارکنوں کا جگہ جگہ شانداز استقبال کیا گیا۔
پیپلزیوتھ کے کارکنوں سے جاوید نایاب لغاری ، شعیب مرزا،تیمور مہر نے خطاب کیا۔

کراچی: پیپلزیوتھ کی جانب سے پیپلزپارٹی کا 51واں یوم تاسیس نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا،پیپلزپارٹی کے قائدین اور پی واے او کے صدر جاوید نایاب لغاری کی خصوصی ہدایات پرپیپلزیوتھ آرکنائزیشن سندھ کے قافلے مشعل بردار ریلی کی صورت میں سکھر جلسہ گاہ کی جانب بڑھتے رہے ،اس دوران تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے کیک کاٹنے اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کی تقاریب منعقد کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا،قافلوں کی صورت میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی روانگی کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا اس دوران ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور بلاول بھٹو زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے رہے ،کراچی سمیت مختلف مقامات سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزیوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری کا کہنا تھا کہ پارٹی قائدین کی خصوصی ہدایات کے مطابق سکھر جلسے کو تاریخ کا سب سے بڑ جلسہ بنادینگے ، ہمارے نوجوان قائد بلاول بھٹو زوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر شہید کے نظریات کو فروغ دے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پیپلزیوتھ کا ہر ایک کارکن اپنے قائدین کے لیے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ، اس موقع پر جنرل سیکرٹری سندھ پی واے او شعیب مرزا کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے سو دنوں نے جس انداز میں قوم کو کچھ نہیں دیا ہے آنے والے دنوں میں بھی تحریک انصاف کی حکومت سے کوئی توقعات نہیں ہیں ،کیونکہ اس ملک میں اگر کوئی ترقی اور خوشحالی لاسکتاہے تو وہ بلاول بھٹو ہیں اور ان کی وہ ٹیم جو نہایت تجربہ کار اور باصلاحیت ہے ،اس موقع ترجمان تیمور علی مہر نے بھی بڑی تعداد میں کارکنوں کی آ مد پر ان کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزیوتھ کے تمام جوانوں کی محنت ایک روز ضرور رنگ لائیگی ،بلاول بھٹو صرف نوجوانوں کے ہی نہیں بلکہ وہ اس ملک میں محنت کشوں ،مزدوروں اور کسانوں کے بھی لیڈر ہیں ،پیپلزپارٹی کا جوش دیکھ کر ہمارے سیاسی حریف اپنے اپنے گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے ہیں اور و ہ یہ جان چکے ہیں کہ پیپلزپارٹی ایک ایسی تحریک اور جماعت کا نام ہے جسے مٹانے کی سوچ رکھنے والے خود ہی صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔

45 total views, 3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/yceeovdf
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *